مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 222
222 تمہارے شہر کے لوگوں نے نامہ ہائے بیشمار مجھے لکھے اور بہت مبالغہ اور اصرار کر کے بلایا۔اگر میرا آنا اب منظور نہیں تو مجھے واپس جانے دو۔( ناسخ التواریخ جلد ۶ کتاب نمبر ۲ صفحه ۱۷۵) فرشتے لیٹ ہو گئے حضرت امام حسین کی تکلیف اور بے بسی کو دیکھ کر ملائکہ نے خدا تعالیٰ سے بصد اصرار عرض کیا کہ حضرت امام حسین کی مدد کرنے کی اجازت دی جائے بالآخر اللہ تعالیٰ نے اجازت دی لیکن جب فرشتے زمین پر پہنچے تو اس وقت حضرت امام حسین شہید ہو چکے تھے۔(جلاء العیون جلد ۲ باب ۵ فصل نمبر ۱۵ صفحه ۴۹۸ صفحه ۵۴۰ مترجم اردو) ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک پانی کا معجزہ ذاکرین عام طور پر کربلا میں پانی کا بند کیا جانا کئی کئی دن تک امام حسین اور آپ کے مصاحبین کی تشنگی اور اس کے ساتھ بیسیوں متعلقہ روایات بیان کر کے عوام کو رلایا کرتے ہیں لیکن مندرجہ ذیل روایت ان سب روایات کی حقیقت کو آشکارا کرنے کے لئے کافی ہے۔جلاء العیون اردو جلد ۲ باب ۵ فصل نمبر ۴ صفحہ ۴۵۹ پر ہے: حضرت نے ایک بیلچہ دست مبارک میں لیا اور عقب خیمہ حرم محترم تشریف لائے اور پشت خیمہ سے ۹ قدم سمت قبلہ چلے اور وہاں ایک بیلچہ زمین پر مارا کہ بد اعجاز آنحضرت چشمه آب شیریں ظاہر ہوا اور امام حسین نے معہ اصحاب وہ پانی نوش کیا اور مشکیں وغیرہ بھر لیں۔پھر وہ چشمہ غائب ہو گیا اور اس کا اثر بھی کسی نے نہ دیکھا۔“ پس ایسے اعجازی بیلچہ کی موجودگی میں حضرت امام حسین کی تشنگی کی روایات گھڑ گھڑ کر بیان کرنا کیونکر جائز ہے؟ کیا یزید حضرت امام حسین کو شہید کرنا چاہتا تھا؟ اس سوال کا جواب مندرجہ ذیل روایات اہل شیعہ سے نفی میں ملتا ہے۔ا۔جلاء العیون اردو صفحہ ۴۵۶ کی وہ روایت جو نزول کر بلا اور اس کے بعد“ کے عنوان کے نیچے اوپر