مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 196
196 الجواب ا۔اِنَّمَا کلمہ حصر ہے۔اگر وَالَّذِينَ آمَنُوا سے مراد حضرت علی ہوں تو شیعوں کے باقی ائمہ کی امامت باطل ہوئی کیونکہ پھر سوائے اللہ رسول اور علی کے کسی اور کی امامت ممتنع ہو جائے گی۔۲۔وَالَّذِينَ آمَنُوا جمع کا صیغہ ہے۔اس سے علی ( واحد ) مراد نہیں لیا جا سکتا۔۔اس کے آگے ہے يُؤْتُونَ الزَّكوة۔حضرت علیؓ کا زکوۃ دینا ثابت نہیں۔۴۔وَالَّذِينَ آمَنُوا سے مراد اگر حضرت علیؓ ہوں تو اس کے آگے اُن کے ساتھ دوستی کرنے والے گروہ کو غالب قرار دیا گیا ہے مگر بقول شماعلی کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔۵۔اہل سنت کی تفاسیر میں جہاں وَالَّذِینَ آمَنُوا سے مراد حضرت علیؓ کو لکھا گیا ہے وہاں علماء اہل سنت نے شیعوں کا قول نقل کر کے اس کے آگے اس کی تردید کی ہے۔پس وہ تمہارے لئے دلیل نہیں ہو سکتی (دیکھو الفوائد المجموعه في احاديث الموضوعة مصنفه امام شوکانی صفحه ۳۶۹_۳۷۰۔66 مطبع ناشر دار الکتاب العربي ” فَإِنَّ ذَالِكَ مَوْضُوعٌ بِلَا خَوْف“ کہ یہ روایت بلاشبہ وضعی ہے۔۶۔لفظ ”ولی“ دوست، ناصر اور حاکم کے معنوں میں مشترک ہے اس کے معنے صرف حاکم لینا حجت نہیں ہو سکتا۔جب تک اس کے لئے دلیل نہ دی جائے۔ے۔اس آیت میں ”ولی“ کے معنے محب و ناصر کے ہیں کیونکہ اس آیت سے پہلے اللہ تعالیٰ نے یہود اور نصاری کی دوستی کا ذکر فرمایا ہے۔اور اس کے بعد اس آیت میں اللہ، رسول اور مومنوں کو دوست بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔۔یہ آیت اصحاب ثلاثہ پر صادق آتی ہے کیونکہ اس آیت سے پہلی آیت میں یا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوْامَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ (المائدة : (۵۵) ہے کہ اے مسلمانو! اگر تم میں سے کوئی مرتد ہو جائے تو خدا ایک اور قوم کو لائے گا وغیرہ۔آنحضرت کی وفات پر ظہور عرب جو ہوا یعنی تمام عرب والے مرتد ہو گئے ان کو حضرت ابو بکر اور ان کے اصحاب کے سوا اور کون مسلمان بنانے والا ہوا۔وَالَّذِينَ آمَنُوا سے دوستی رکھنے والوں کو خدا نے غالب گروہ قرار دیا ہے اور وہ اصحاب ثلاثہ اور ان کے اصحاب ہیں۔شيعه: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَا هُ“۔(سنن الترمذى كتاب المناقب باب مناقب علی)۔جوابا۔اس حدیث کا ترجمہ یہ ہے : جو مجھ سے محبت کرے وہ علی سے بھی محبت کرے“