مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 122
122 ۱۳۔اور خداوند فرماتا ہے کہ از بسکہ صیہون کی بیٹیاں شوخ ہیں اور گردن کشی اور شوخ چشمی سے خراماں ہوتی ہیں اور اپنے پاؤں سے مت ناز رفتاری کرتی اور گھنگھرو بجاتی جاتی ہیں اس لیے خداوند صیہون کی بیٹیوں کی چاندیوں کو گنجی کرے گا اور خداوند ان کے اندام نہانی کو اکھاڑے گا۔“ ( يسعيا ه ۱۶، ۳/۱۷) ۱۴ خداوند نے یہوداہ کی کنواری بیٹی کو کولھو میں لتاڑا۔(میرمیاہ کا نوحہ باب پہلا آیت ۱۵) ۱۵۔پولوس کہتا ہے۔کیونکہ ہم کو معلوم ہے کہ ساری مخلوقات مل کر اب تک کرا ہتی ہے اور دردزہ میں پڑی تڑپتی ہے۔اور نہ فقط وہی بلکہ ہم بھی آپ اپنے باطن میں کراہ رہے ہیں۔(رومیوں ۲۲۔۸/۲۳) ۱۶۔اے میرے بچو! تمہاری طرف سے مجھے پھر جننے کے سے درد لگے۔“ ( گلتیوں ۴/۱۹) ۱۷۔خدا کو دردزہ :۔میں بہت مدت سے چپ رہا اور آپ کو دیکھتارہا۔پر اب میں اس عورت کی طرح جس کو دردزہ ہو چلاؤں گا۔ہانپیوں گا اور زور زور سے ٹھنڈی سانس بھی لوں گا۔“ ( يسعيا ه ۴۲/۱۴) دسواں اعتراض:۔مرزا صاحب نے بعض کتابوں کے حوالے غلط دیئے ہیں۔الجواب:۔ہم حضرت مرزا صاحب کی کتابوں کو سہو کتابت اور سبقت قلم سے پاک نہیں سمجھتے۔خصوصاً جب کہ ہم آپ کو نبی مانتے ہیں مگر ذرا اپنے خداوند یسوع کا بتایا ہوا حوالہ کہ داؤد نے ابا تارسردار کا ہن کے عہد میں اس کے گھر سے نذر کی روٹیاں کہیں بائیل سے نکال دو۔نیز متی میں جو یہ لکھا ہے۔تا کہ جو نبیوں کی معرفت کہا گیا تھا وہ پورا ہوا کہ وہ ناصری کہلائے گا۔(متی ۲/۲۳) اس کا حوالہ بائبل سے نکال دو۔تمہارے انجیلی ملہم کی دیانتداری کا یہ حال ہے کہ یسعیاہ ۱۴/ے کی عبارت کنواری حاملہ ہوگی۔بچہ پیدا ہوگا اور وہ اس کا نام عمانوایل رکھے گی۔کونقل کرتے ہوئے کنواری حاملہ ہوگی اور بچہ جنے گی اور اس کا نام عمانوایل رکھیں گے۔“ کر دیا ہے۔محض اس لیے کہ تمہارے خداوند کا نام اس کی والدہ نے عمانوایل نہیں بلکہ یسوع رکھا تھا۔ھے کچھ تو لو گو خدا سے شرماؤ گیارہواں اعتراض :۔مرزا صاحب کی عبداللہ آتھم والی پیشگوئی پوری نہ ہوئی؟ الجواب: اس میں شرط تھی۔۱۵۔ماہ تک ہادیہ میں گرایا جاوے گا۔۔۔بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے ( جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹۲)