فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 35
راز حقیقت 35 فلسطین سے کشمیر تک پیچھے ایک کو چہ ہے اور داہنی طرف ایک پرانی مسجد ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ تبرک کے طور پر کسی پُرانے زمانہ میں اس مزار شریف کے قریب مسجد بنائی گئی ہے اور اس مسجد کے ساتھ مسلمانوں کے مکانات ہیں۔کسی دوسری قوم کا نام ونشان نہیں اور اس نبی اللہ کی قبر کے نزدیک داہنے گوشہ میں ایک پتھر رکھا ہے جس پر انسان کے پاؤں کا نقش ہے۔کہتے ہیں کہ یہ قدم رسول کا ہے۔غالباً اس شہزادہ نبی کا یہ قدم بطور نشان کے باقی ہے۔دو باتیں اس قبر پر بعض مخفی اسرار کی گویا حقیقت نما ہیں۔ایک وہ سوراخ جو قبر کے نزدیک ہے دوسرے یہ قدم جو پتھر پر کندہ ہے۔باقی تمام صورت مزار کی نقشہ مسلکہ میں دکھائی گئی ہے۔فقط را از حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 167 تا 170) حضرت عیسی علیہ السلام جو یسوع اور جیزس یا یوز آسف کے نام سے بھی مشہور ہیں یہ اُن کا مزار ہے اور بموجب شہادت کشمیر کے معمر لوگوں کے عرصہ انیس سو برس کے قریب سے یہ مزارسری نگر محلہ خان یار میں ہے۔وامی مسقف یوتره آبادی وشه بند اشر آستانه بطرت طراف گار مشف سوراخ جہاں سے پہلے خوش برائی تھی راه بیطرف جامع مسجد می کند و دیگر کارارات روکان بقالی راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 171)