فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 221
براہین احمدیہ حصہ پنجم 221 فلسطین سے کشمیر تک آیا۔درحقیقت یہودیوں کی طرف سے یہ بڑی حجت ہے جس کا جواب حضرت عیسی صفائی سے نہیں دے سکے۔یہ قرآن شریف کا حضرت عیسی پر احسان ہے جو ان کی نبوت کا اعلان فرمایا۔اور کفارہ کا مسئلہ تو حضرت عیسی نے آپ رڈ کر دیا ہے جبکہ کہا کہ میری یونس نبی کی مثال ہے جو تین دن زندہ مچھلی کے پیٹ میں رہا۔اب اگر حضرت عیسی در حقیقت صلیب پر مر گئے تھے تو اُن کو یونس سے کیا مشابہت اور یونس کو ان سے کیا نسبت ؟ اس تمثیل سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی صلیب پر مرے نہیں صرف یونس کی طرح بے ہوش ہو گئے تھے اور نسخہ مرہم عیسی جو قریباً تمام طبی کتابوں میں پایا جاتا ہے اس کے عنوان میں لکھا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسی کیلئے طیار کیا گیا تھا یعنی ان کی چوٹوں کے لئے جو صلیب پر آئی تھیں۔اگر در خانه کس است ہمیں قدر بس است چشمہ مسیحی۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 358) بر الان احمد یہ حصہ پنجم ( 1905 ء ) ہم ثابت کر چکے ہیں کہ حضرت عیسی کا زندہ آسمان پر جانا محض گپ ہے بلکہ وہ صلیب سے بیچ کر پوشیدہ طور پر ایران اور افغانستان کا سیر کرتے ہوئے کشمیر میں پہنچے اور ایک لمبی عمر وہاں بسر کی۔آخر فوت ہو کر سری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہوئے اور اب تک آپ کی و ہیں قبر ہے۔يُزَارُ وَيُتَبَرَّكُ بِہ اور صلیب پر آپ فوت نہیں ہوئے۔کچھ زخم بدن پر آئے تھے جن کا مرہم عیسی کے ساتھ علاج کیا گیا تھا۔اور اس مرہم کا نام اسی وجہ سے مرہم عیسی رکھا گیا۔منہ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 262 حاشیہ) مولوی سید محمد عبدالواحد صاحب کے بعض شبہات کا ازالہ یہ مولوی صاحب مقام برہمن بڑ یہ ضلع ٹپارہ ملک بنگالہ میں مدرس سکول و قاضی ہیں۔منہ ) قولہ۔آیت کریمہ میں یہ شبہ باقی ہے کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ * کے اگر یہ معنے ہیں کہ النساء: 158