پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 52 of 222

پردہ — Page 52

پرده اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ناروے کی نیشنل مجلس عاملہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں پردے کے بارے میں یہ ہدایت فرمائی کہ : گھروں میں مختلف فیملیوں کا آنا جانا ہوتا ہے۔کہتے ہیں ہمارے تعلقات ہیں۔ہم پرانے واقف ہیں، یہ درست نہیں۔جب ایک دوسرے کے گھروں میں آئیں تو مردعلیحدہ پیٹھیں اور عورتیں علیحدہ میں بیٹھیں۔“ 66 میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ ناروے 3 اکتوبر 2011ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 30 دسمبر 2011ء) اسی مضمون کو ایک دوسرے پہلو سے بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے ایک موقع پر فرمایا: بعض دفعہ نیکی کے نام پر، انسانی ہمدردی کے نام پر، دوسرے کی مدد کے نام پر ، مرد اور عورت کی آپس میں واقفیت پیدا ہوتی ہے جو بعض دفعہ پھر برے نتائج کی حامل بن جاتی ہے۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسی عورتوں کے گھروں میں جانے سے بھی منع فرمایا کرتے تھے جن کے خاوند گھر پر نہ ہوں اور اس کی وجہ یہ بیان فرمائی کہ شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہا ہے۔(سنن الترمذی کتاب الرضاع باب ما جاء في كراهية الدخول على المغيبات حدیث 1172) اسی حکم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اصولی حکم ارشاد فرما دیا کہ نامحرم کبھی آپس میں آزادانہ جمع نہ ہوں کیونکہ اس سے شیطان کو اپنا کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔پس اس معاشرے میں احمدیوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے جہاں آزادی کے نام پر لڑکی لڑکے کا آزادانہ ملنا اور علیحدگی میں ملنا کوئی عار نہیں سمجھا جاتا۔پھر صرف نادان لڑکے لڑکیوں کی وجہ سے برائیاں نہیں پیدا ہور ہی ہوتیں بلکہ 52