پردہ — Page 46
پرده انتہائی بھیانک صورت اختیار کر لیتے ہیں۔پس ایک مومن کو کبھی بھی کسی بھی حکم کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے۔‘“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 2017ء بمقام بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 3 فروری 2017ء) پردے کے اسلامی حکم کے پس ایک دلکش حکمت عورت کے وقار کو قائم رکھنا بھی ہے۔اس حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ احمدی عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اب میں آپ کو اللہ تعالی کا حکم، جو اصل میں عورت کو عورت کا وقار اور مقام بلند کرنے کے لئے دیا گیا ہے اس کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں اور پہلے بھی اس بارے میں توجہ دلا چکا ہوں۔لیکن بعض باتوں اور خطوط سے اظہار ہوتا ہے کہ شاید میں زیادہ سختی سے اس طرف توجہ دلاتا ہوں یا میرا رجحان سختی کی طرف ہے۔حالانکہ میں اتنی ہی بات کر رہا ہوں جتنا اللہ اور اس کے رسول اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حکم فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پردے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ عورت کو قید میں ڈال دیا جائے۔لیکن ان باتوں کا خیال ضرور رکھنا چاہئے جو پر دے کی شرائط ہیں۔تو جس طرح معاشرہ آہستہ آہستہ بہک رہا ہے اور بعض معاملات میں برے بھلے کی تمیز ہی ختم ہو گئی ہے اس کا تقاضا ہے کہ احمدی عورتیں اپنے نمونے قائم کریں۔اور معاشرے کو بتائیں کہ پردے کا حکم بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہمارا مقام بلند کرنے کے لئے دیا ہے نہ کہ کسی تنگی میں ڈالنے کے لئے۔اور پردے کا حکم جہاں عورتوں کو دیا گیا ہے وہاں مردوں کو بھی ہے۔ان کو بھی نصیحت کی کہ تم بھی اس بات کا خیال رکھو۔بے وجہ عورتوں کو دیکھتے نہ رہو۔“ 66 حضور انور ایدہ اللہ نے اپنے اسی خطاب میں مردوں اور عورتوں کو نصیحت 46