پردہ — Page 220
پرده توجہ دلائی ہے۔پس ہم پر خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں مسیح محمدی کی جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی راہوں کو پانے کی طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر غور کرنے والے اور ان پر عمل کرنے والے ہوں اور اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھنے والے ہوں۔یہ جو آیات تلاوت کی گئی ہیں۔۔۔( ان کا ترجمہ پیش کرتا ہوں )۔فرمایا: جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کر دے اور سج دصبح اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔( یہ زندگی ) اس بارش کی مثال کی طرح ہے جس کی روئیدگی کفار کے دلوں ) کولبھاتی ہے۔پس وہ تیزی سے بڑھتی ہے۔پھر تو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے، پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے۔اور آخرت میں سخت عذاب ( مقدر) ہے۔نیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت اور رضوان بھی۔جبکہ دنیا کی زندگی تو محض دھو کے کا ایک عارضی سامان ہے۔اور اگلی آیت میں فرمایا کہ : اپنے رب کی مغفرت کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھو اور اس جنت کی طرف بھی جس کی وسعت آسمان اور زمین کی وسعت کی طرح ہے جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں۔یہ اللہ کا فضل ہے وہ 66 جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ عظیم فضل والا ہے۔“ ہے۔“ ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 30 جولائی 2005ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 11 مئی 2007ء) 220