پردہ — Page 142
پرده حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان فرمودہ احکامات پر عمل کرنا ہی اپنی آئندہ نسلوں کو دنیا کی لغویات سے محفوظ رکھنے کی ضمانت قرار دیتے ہوئے فرمایا: دوا پس یہ احمدی ماؤں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں، انہیں پیار سے سمجھاتی رہیں اور بچپن سے ہی ان میں یہ احساس پیدا کریں کہ تم احمدی بچی یا بچہ ہو جس کا کام اس زمانے میں ہر برائی کے خلاف جہاد کرنا ہے اور احمدی بچیاں بھی جو اپنی ہوش کی عمر کو پہنچ گئی ہیں اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ حضرت مسیح موعود کی جماعت سے منسوب ہوتی ہیں جنہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیم کو دوبارہ دنیا میں رائج کرنا ہے۔اگر آپ اللہ اور اس کے رسول کے حکموں پر چل رہی ہیں تو پھر ٹھیک ہے۔ورنہ حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل رہنے کا کیا فائدہ۔آج کی بچیاں کل کی مائیں ہیں۔اگر ان بچیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا ہو گیا تو احمدیت کی آئندہ نسلیں بھی محفوظ ہوتی چلی جائیں گی۔“ خطاب از مستورات جلسہ سالانہ ماریشس 3 دسمبر 2005ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 29 مئی 2015ء) لڑکیوں اور لڑکوں کے بے حجابانہ میل جول کے نتیجہ میں کئی قسم کی برائیاں جنم لیتی ہیں۔اس حوالہ سے ماؤں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ایک عمر کے بعد بچیاں اپنے کلاس فیلو اور اسکول فیلولڑکوں سے بھی ایک حجاب پیدا کریں۔جب بھی ضرورت ہو ایک حجاب کے اندر رہتے ہوئے بات ہونی چاہئے۔لڑکیاں خود بھی اس بات کا خیال رکھیں اور ماں باپ بھی خاص طور پر مائیں اس بات کی نگرانی کریں کہ ایک عمر کے بعد لڑ کی اگر دوسرے گھر میں جاتی ہے تو محرم رشتوں کے ساتھ جائے اور خاص طور پر جس گھر میں کسی سہیلی کے بھائی موجود ہوں 142