پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 134 of 222

پردہ — Page 134

پرده چاہئیں۔بعض لوگوں کے انٹرنیٹ کے ذریعے سے تبلیغ کے رابطے ہوتے ہیں اور انٹرنیٹ کے تبلیغی رابطے بھی صرف لڑکیوں اور عورتوں سے رکھیں۔مردوں کا جو تبلیغ کا ہے وہ مردوں کے حصے رہنے دیں کیونکہ اس میں بعض دفعہ بعض قباحتیں پیدا ہوتی ہیں۔کہا تو یہی جارہا ہوتا ہے کہ ہم تبلیغ کر رہے ہیں لیکن پھر عموماً دیکھنے میں آیا ہے، تجربہ میں آیا ہے کہ انٹرنیٹ کے بعض ایسے نتائج ظاہر ہوتے ہیں جو کسی طرح حصہ۔بھی ایک احمدی بچی اور عورت کے مناسب حال نہیں ہوتے۔پھر جو بچیاں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھ رہی ہیں وہ بغیر کسی جھجک کے، شرم کے یا احساس کمتری کا شکار ہوئے ، اپنے بارے میں، اسلام کے بارے میں اپنی طالبات سے بات چیت کریں۔اپنے بارے میں بتادیں کہ ہم کون ہیں پھر اس طرح اسلام کا تعارف ہوگا۔( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ آسٹریلیا 15 / اپریل 2006 ء۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 12 جون 2015ء) احمدی والدین اور بچوں کو چاہئے کہ میڈیا کے بداثرات کو قبول کرنے کی بجائے اس کے مثبت اور نیک اثرات سے فائدہ اٹھا کر خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کریں۔اس حوالہ سے نصیحت کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: پس جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں اور کسی ایک ملک کی بات نہیں بلکہ پوری دنیا کا یہ حال ہے۔میڈیا نے ہمیں ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اور بد قسمتی سے نیکیوں میں قریب کرنے کی بجائے شیطان کے پیچھے چلنے میں زیادہ قریب کر دیا ہے۔ایسے حالات میں ایک احمدی کو بہت زیادہ بڑھ کر اپنی حالتوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایم ٹی اے عطا فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جماعت کے روحانی علمی پروگراموں کے لئے ویب سائٹ بھی عطا فرمائی ہے۔اگر ہم اپنی زیادہ توجہ اس طرف کریں تو پھر ہی ہماری توجہ اس طرف رہے گی جس سے ہم 134