پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 104 of 222

پردہ — Page 104

پرده شکر گزاری کرتے ہوئے نیکیوں کی طرف توجہ کر لو تو اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر ہے۔پھر وہ برائیاں ظاہر نہیں ہوں گی اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے پھر جو صغائر یا کبائر ہیں ان کا ذکر بھی نہیں فرماتا۔ایک دوسری جگہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں کبائر کو بعض دوسرے گناہوں سے ملا کر یہ بھی کھول دیا کہ ہر گناہ جو ہے وہ کبیرہ بن سکتا ہے جیسا کہ سورۃ شوری میں فرماتا ہے : وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُون - (الشورى: 38) اور جو بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں اور جب وہ غضبناک ہوں تو بخشش سے کام لیتے ہیں۔یعنی مومنوں کی یہ نشانی بتائی گئی ہے۔تو یہاں مومنوں کے ذکر میں فرمایا کہ وہ بڑے گناہوں سے بچتے ہیں، بے حیائی کی باتوں سے بچتے ہیں۔اب یہاں دونوں چیزیں اکٹھی ہیں۔اور غصے سے بچتے ہیں، بلکہ تینوں چیزیں اکٹھی ہیں۔یہاں ایک بات غور کرنے والی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔حیا بھی ایمان کا حصہ ہے۔ان لوگوں کے لئے بڑے غور اور فکر کا مقام ہے جو فیشن اور دنیا داری کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور اپنے لباسوں کو اتنا بے حیا کرلیا ہے کہ تنگ نظر آتا ہے اور حیا کو بالکل چھوڑ دیتے ہیں، کہ اللہ تعالیٰ تو ستاری اور بخشش کرنا چاہتا ہے اور جیسا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس پڑھا ، وہ تو بندے کی طرف دوڑ کر آتا ہے اگر بندہ اس کی طرف جائے لیکن بندہ اس سے پھر بھی فائدہ نہ اٹھائے تو کتنی بدقسمتی ہے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 2009ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 24 اپریل 2009 ء 104