پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 102 of 222

پردہ — Page 102

پرده فرمایا کہ جو مومن نہیں ہے شیطان ان کا دوست ہے۔اگر تو ایمان ہے اور زمانہ کے امام کو بھی مانا ہے تو پھر ہمیں ایک خاص کوشش سے شیطان سے بچنے کی کوشش کرنی ہوگی اور اپنے آپ کو ہمیشہ اس لباس سے ڈھانکنا ہو گا جو تقویٰ کا لباس ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کے بعد ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی حالتوں کے بدلنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور زمانے کے بہاؤ میں بہنے والے نہ بنیں۔بلکہ ہر روز ہمارا تعلق خدا تعالیٰ سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے اور ہمیشہ لباس تقویٰ کی حقیقت کو ہم سمجھنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : ممکن ہے گزشتہ زندگی میں وہ کوئی صغائر یا کبائر رکھتا ہو۔( یعنی کوئی بھی انسان چھوٹے بڑے گناہ کرتا ہو لیکن جب اللہ تعالیٰ سے اس کا سچا تعلق ہو جاوے تو وہ گل خطائیں بخش دیتا ہے اور پھر اس کو کبھی شرمندہ نہیں کرتا۔نہ اس دنیا میں اور نہ آخرت میں۔یہ کس قدر احسان اللہ تعالیٰ کا ہے کہ جب وہ ایک دفعہ درگزر کرتا اور عفو فرماتا ہے پھر اس کا کبھی ذکر ہی نہیں کرتا۔اس کی پوشی فرماتا ہے۔پھر باوجود ایسے احسانوں اور فضلوں کے بھی اگر وہ منافقانہ زندگی بسر کرے تو پھر سخت بد قسمتی اور شامت ہے۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 596۔جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) پھر فرمایا: اس بارے میں خدا تعالیٰ سورۃ النساء میں فرماتا ہے کہ إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرُ عَنْكُمْ سَيَأْتِكُمْ وَنُدْخِلُكُمْ مُدْخَلاً كَرِيماً (النساء :32) 102