بہائیت کے متعلق پانچ مقالے

by Other Authors

Page 120 of 130

بہائیت کے متعلق پانچ مقالے — Page 120

احْسَنَ تَفسِيرًا (الفرقان : ۲۳) آج بھی قرآن پاک کا یہ اعلان قائم ہے۔قرآن مجید ہر زمانہ میں ایک زندہ کتاب اور کامل شریعت کی صورت میں موجود ہے اور موجود رہے گا۔قرآنی آیات اور رہبانی تحریک وأخر دعونَا آنِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ العَلَمينَ بھائی لوگ بعض آیات قرآنیہ کو پیش کر کے عام مسلمانوں کو مغالطہ دیتے ہیں کہ دیکھئے ہماری تحریک کے متعلق اور قرآن مجید کے منسوخ ہونے کے متعلق قرآن مجید میں پیش گوئی موجود ہے۔بہائی لوگ اس سلسلہ میں ہر موقع پر حسب مرضی آیات پیش کر دیا کرتے ہیں۔ہم ذیل میں ان کی پیش کردہ آیات کے مختصر جوابات بصورت مکالمہ درج کرتے پہلی آیت ہیں:۔بہائی :۔قرآن مجید نے سورۃ : اسم میں وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَكَانٍ قریب میں جو پیش گوئی کی ہے اس میں مکان قریب سے مراد فلسطین کا جبل الكرمل ہے۔جس سے ہماری تحریک کا تعلق ہے۔احمدی ) اول تو یہ آیت مکتی ہے۔اس میں اللہ تعالے نے خبر دی ہے کہ عنقریب کفار بینگ کے لئے نکلیں گے۔اس جگہ یومر الخروج سے مراد غزوہ بدر ہے جس موقع پر اللہ تعالے نے اپنی قدرت