اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 370
370 پس ہر وہ شخص جس کو خدا کی طرف سے خیر کثیر ملی ہے اُس کا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت میں مصروف رہے۔وَانْحَرُ اور زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے والا ہو۔خدا نے تم کو خیر کثیر دی ہے جس کے مقابلہ کی دُنیا میں اور کوئی چیز نہیں ہے۔دو چیزیں ہیں جن کا خدا تعالیٰ مطالبہ کرتا ہے۔نماز سے اُس کا شکر ادا کر و یعنی قدردان اور شکر گزار بنو۔اور پھر وہ انسان جن کو اس خیر کثیر سے حصہ نہیں ملا اُن کو دینے کی کوشش کرو۔بنی نوع انسان کی اصلاح کی کوشش کرو۔اُن کی حالت کو سدھارنے کے لئے اپنے اوپر مشقتیں برداشت کرو۔جو شخص دین کی خدمت کرتا ہے وہ مال دار ہے۔اُسی کے پاس سونا ہے اُسی کے پاس چاندی ہے جس کے پاس یہ نہیں وہ کنگال اور بھوکا ہے۔وہ ایک لمبا عذاب مرنے کے بعد اٹھانے والا ہے۔پس تم اپنی زندگی میں ایک تبدیلی پیدا کرو۔عورتیں نماز میں بہت سستی کرتی ہیں۔عبادت تو خدا اور بندے کے درمیاں تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔تم اپنے خاوندوں کے متعلق شکایت کرتی ہو کہ وہ باہر رہتے ہیں باتیں کرنے کا موقع نہیں ملتا۔مگر خدا خود کہتا ہے کہ آؤ میرے ساتھ باتیں کر یں۔وہ محسن اور حسین ہے۔کیا تمہارا خاوند اتنی محبت کر سکتا ہے جتنی کہ خدا کر نیوالا ہے؟ جس مومن کو کوثر مل جائے اور اس کے احکام پر عمل کرنے کا اُسے موقع مل جائے اس سے بڑھ کر اور کون خوش قسمت ہوسکتا ہے۔پھر فرماتا ہے إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْابْتَرُ۔اے محمد رسول اللہ ﷺ س خیر کثر کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تیرا دشن جو تیرے مقابلہ میں کھڑا ہوگا وہ ناکام و نامراد ہوگا۔جب تم اس مقام پر پہنچ جاؤ تو پھر تمہیں دشمن کی کوئی پروا نہیں ہو سکتی تم کامیاب ہو جاؤ گی تمہارے دشمنوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی اور سب لوگ تمہارے مقابلے میں شکست کھا جائیں گے۔کوثر والا مومن بڑی شان والا ہو گا اور بادشاہوں کا بادشاہ ہو جائے گا۔اس کا ہر دشمن ذلیل وخوار ہوگا رسول کریم منہ کو ایک دفعہ گرفتار کرنے کے لئے ایران کے بادشاہ نے سپاہی بھیجے۔قاصدوں نے کہا کہ آپ کو ایران کے بادشاہ نے نکلا یا ہے۔آپ چپ چاپ ہمارے ساتھ چلیں۔آپ نے فرمایا تین دن کے بعد جواب دوں گا۔آپ تین دن دُعا میں لگے رہے۔تین دن کے بعد فرمایا جاؤ اپنے بادشاہ سے کہہ دو میرے خدا نے تمہارے خدا کو مار دیا۔