اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 368 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 368

368 میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا تجربہ کیا ہے میں کہتا ہوں کہ کوئی شخص ایسی بات پیش کرے جس کا جواب قرآن کریم میں موجود نہ ہو مگر آج تک کوئی ایسی بات پیش نہیں کر سکا۔ایک دفعہ کوئی غیر احمدی مولوی آیا اور کہنے لگا مرزا صاحب کی سچائی قرآن کی آیت سے بتائیں۔میں نے کہا مرزا صاحب کی سچائی ہر آیت سے ثابت ہو سکتی ہے۔وہ کہنے لگا اچھا اس آیت سے ثابت کریں وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللهِ وَبِالْيَومِ الْآخِرِ وَمَاهُمُ بِمُو مِنِینَ۔میں نے کہا یہ آیت ہمیشہ کے لئے ہے یا صرف اس زمانہ کے لئے ؟ کہنے لگے ہمیشہ کے لئے۔میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا یہ کتنا بڑا ثبوت ہے۔اللہ تعالے صاف فرماتا ہے کہ قرآن کی موجودگی میں بھی ایسے لوگ ہوں گے جو منہ سے تو کہیں گے کہ ہم قرآن پر یقین رکھتے ہیں مگر وہ مسلمان نہیں ہوں گے۔اگر اُمت محمدیہ میں سب نیک لوگ ہی پیدا ہوتے تو پھر نبی کی کوئی ضرورت تھی۔چنانچہ اس آیت میں اللہ تعالے یہی بتاتا ہے کہ ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو منافق ہونگے جو منہ سے تو کہیں گے کہ ہم مسلمان ہیں مگر دل سے نہیں ہوں گے۔تو ضروری ہے کہ کوئی ایسا شخص ہو جو ان کو حقیقت میں محمد رسول اللہ ﷺ کی امت بنائے۔تو بعض دفعہ ایسا خدائی تصرف ہوتا ہے کہ اللہ تعالے دشمنوں کے منہ سے بھی تائید کر دیتا ہے۔ایک دفعہ ایک پادری حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آیا۔اس بات پر بحث ہو رہی تھی کہ عربی زبان مختصر ہے کہ انگریزی۔آپ نے فرمایا اچھا ”میرا پانی اس کی انگریزی کیا ہے؟ کہنے لگا ”مائی واٹر (My Water) حضرت صاحب نے فرمایا عربی میں صرف ”مائی" کا لفظ کہنا کافی ہے۔اس پر وہ شرمندہ ہو گیا۔تو یہ خدائی تصرف تھا کہ خدا نے آپ کے منہ سے ایسا ہی لفظ نکلوا دیا جو عربی میں اپنے اندر اختصار رکھتا تھا۔تو محمد رسول اللہ ﷺ کوخدا تعالے نے کوثر دی۔کیا بلحاظ اس زمانہ کے کہ آپ کے مانے والے ساری دنیا میں پیدا ہو گئے۔یہ خدائی طاقت ہے کہ اس نے آپ کے ماننے والے ساری دنیا میں پھیلا دئے۔ہم اتنے عرصہ کے بعد بھی یہاں بیٹھے محمد رسول اللہ ﷺ پر درود بھیج رہے ہیں۔تیسرے معنے اس زمانہ کے متعلق ہیں یعنی میں تم کو ایسا آدمی دینے والا ہوں جو بہت بڑا سخی ہوگا اور صلى الله کثرت سے صدقہ و خیرات کر نیوالا ہوگا۔رسول کریم ﷺ اس زمانہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ مسیح موعودلوگوں میں رو پے تقسیم کر یگا مگر لوگ رڈ کر دیں گے۔لوگ غلطی سے اس کے معنے سونے چاندی کے لیتے ہیں حالانکہ