اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 25 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 25

25 مسلمان عورتوں نے بڑی بڑی خدمتیں کی ہیں حتی کہ اسلام کے لئے جانیں دے دی ہیں اور جس طرح اُس وقت اسلام پر مصائب اور مشکلات کے دن تھے اسی طرح اب بھی ہیں اس لئے اس وقت بھی اسی قسم کی خدمتیں کرنے والی عورتوں کی ضرورت ہے۔یہ تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جس طرح رسول کریم ﷺ کے وقت دنیا کی اصلاح کے لئے آپکو کھڑا کیا گیا تھا اُسی طرح اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کھڑا کیا گیا ہے۔اس وقت اسلام کی یہ حالت ہو چکی تھی کہ خود مسلمان کہلانے والے اس پر حملے کرانے کے موجب ہور ہے تھے۔حضرت مسیح علیہ السلام وفات پاچکے ہیں چنانچہ وہ اپنی نادانی سے یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ حضرت عیسے آسمان پر بیٹھے ہیں اور کسی وقت زمین پر آئیں گے۔اس عقیدہ سے اسلام پر کئی ایک اعتراض پڑتے ہیں۔ایک تو یہ کہ قرآن کریم جھوٹا ہوتا ہے۔کیونکہ وہ کہتا ہے کہ حضرت عیسے وفات پاچکے ہیں۔دوسرے اس وجہ سے بہت سے مسلمان عیسائی ہو گئے ہیں کیونکہ جب پادریوں نے اُن کے سامنے یہ بات پیش کی کہ دیکھو حضرت عیسے زندہ آسمان پر ہیں اور تم بھی اس کو مانتے ہو لیکن تمہارا رسول وفات پاچکا ہے اور زمین میں دفن ہیں اب تم خود ہی بتاؤ کہ کس کا درجہ ت۔؟ اور یہ تو تم مانتے ہی ہو کہ تمہارے رسول کا درجہ سب رسولوں سے بڑا ہے اور جب اس سے بھی حضرت عیسے کا درجہ اعلے ہوا تو معلوم ہوا وہ خدا ہے۔اس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکتے اور اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہو جاتے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے کہ حضرت عیسے زندہ آسمان پر موجود ہیں۔وہ تو بھی کے وفات پاچکے ہیں۔حضرت عیسی کے آنے سے مراد مسلمانوں کو اس سے غلطی لگی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی تھی عیسی آئیں گے۔اس سے انہوں نے انہی پہلے عیسی کا آنا سمجھ لیا ہے حالانکہ اس عیسی سے آنحضرت کی مراد انہی کی صفات رکھنے والے انسان کے آنے کی تھی۔چونکہ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آخری زمانہ میں مسلمان یہود ہو جائیں گے اس لئے جس طرح یہو۔یوں کی اصلاح کے لئے حضرت عیسی آئے تھے اُسی طرح اُن کی اصلاح کے لئے جس انسان نے آنا تھا اُس کو بھی عیسی کہا گیا ورنہ پہلے عیسی کہاں آسمی تھے وہ الله کتھے تو وفات پاچکے تھے۔چنانچہ کہتا ہے مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل - ك محد الله کے رسول ہیں ان سے پہلے جتنے رسول تھے وہ وفات پاچکے ہیں۔اب یا تو یہ کہنا پڑے گا کہ حضرت عیسی رسول