اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 234 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 234

234 تعالیٰ کے رزاق ہونے کا بیان ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی کشیدہ کا ذکر آ جاتا ہے اور اس قسم کے مضامین سے دانی تربیت نہیں ہو سکتی اس لئے ہمارے اخباروں میں مضامین کی ایک ترتیب ہونی چاہئے۔اگر تم وعدہ کرو کہ اس کا با قاعدہ مطالعہ کرو گی تو اس ترتیب کا دعدو میں کرتا ہوں اس کی ابتداء پیدائش عالم سے شروع کی جائے گی اور ترتیب وار مفید اور کارآمد معلومات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ہم ان سبقوں کو ایسا آسان کر دیں گے کہ کسی مجلس میں تم شرمندہ نہ ہوگی۔اگر کسی جگہ ویدانتی اور زرتشی فرقوں کا ذکر ہو رہا ہے تو ان کے الفاظ تمہارے لئے موجب حیرت نہ ہوں گے کیونکہ سارے علوم کا تذکرہ اس میں موجود ہو گا۔احمدی خواتین مصباح کو باقاعدہ پڑھنے کا اہتمام کریں لجد والیاں یہ کریں اپنے اپنے جائے قیام میں جا کر ریزولیوشن پاس کرائیں کہ ہم مصباح کو با قاعدہ پڑھیں گی یا سنیں گی اور اس کی اشاعت کریں گی۔تو دوسولجنہ یا تا مات کی طرف سے اس ریزولیوشن کے متعلق اطلاع آنے پر میں اس سلسلہ مضامین کا انتظام کروں گا۔گزشتہ سے گزشتہ سال کا ذکر ہے کہ میں نے اسی جلسہ میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ اگر پیر و نجات کی پندرہ عورتیں یہاں آنے کی کوشش کریں تو میں آسان طریقوں سے تمام سلسلہ کے متعلق ضروری مسائل انہیں پندرہ دن کے اندر سکھا دوں گا مگر سوائے ایک عورت کے کسی نے اس کے متعلق کوئی اطلاع نہ دی۔اگر اب بھی تمہارا یہی حال ہوا تو پھر تمہاری قسمت۔تیسری نصیحت یہ ہے کہ لجنہ کا قیام خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو رہا ہے۔اس وقت تین لجنا ئیں نہایت عمدہ کام کر رہی ہیں یعنی قادیان، سیالکوٹ، امرتسر کی اور ان سے اتر کر لاہور، پشاور وغیرہ کی بنا ئیں۔میں امید کرتا ہوں کہ دوسری جگہوں کی بجا ئیں بھی مفید کام کرنے کی کوشش کریں گی۔قادیان کی لجنہ کا کام ابھی مرکز تک محدود ہے میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ باہر کے انتظامات کو بھی اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گی۔عورتیں اپنا کام آپ سنبھالیں عورتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کام آپ سنبھالیں تبھی وہ ترقی کرسکتی ہیں۔ہم نہیں جانتے کہ تمہارے دلوں