اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 220
220 رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے اِخْتِلَافُ أُمَّتِي رَحْمَة میری امت میں اختلاف رحمت ہے۔یہ ایسا اختلاف ہے جو ایک نظام کے ماتحت ، ایک انجمن کے ماتحت اور خلافت کے ماتحت کیا جائے۔ہاں جو اختلاف اس کے مقابلہ میں اور اس کے باہر ہو کر کیا جائے وہ تباہی کا موجب ہوتا ہے۔ہر فریق جب یہ کہے کہ ہمیں جو اختلاف ہو گا وہ جب قانون اور نظام کے خلاف ہو ہم اُسے چھوڑ دیں اور نظام کے ماتحت کام کریں گے۔تو ایسا اختلاف نقصان کا موجب نہیں ہوتا بلکہ فائد و رساں ہوتا ہے۔ممرات لجنہ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ اُن کے سامنے کاموں کا بہت بڑا میدان پڑا ہے۔اور ان کے کرنے کے ایسے ایسے کام ہیں جو ابھی ان کے ذہن میں بھی نہیں آسکتے۔ایک زمانہ تھا جب میں ممبرات لجنہ کے سامنے تقریر کرتا اور بتا تا کہ انہیں کیا کرنا چاہیئے تو مہرات تقریر سکر کہتیں ہم خوب اچھی طرح تقریر سمجھ گئی ہیں مگر یہ تو بتا یا جائے ہم کام کیا کریں۔میں پھر تقریر کرتا اور پھر اُن کی طرف سے یہی سنتا کہ ہم نے سب باتیں سُن لی ہیں مگر جو کام ہمیں کرنا چاہیئے وہ بتایا جائے ؟ میں اُن کی بات پر حیران ہوتا کہ میں نے تو انہیں دنیا بھر کے کام بنادئے ہیں مگر یہ کہہ رہی ہیں بتاؤ ہم کیا کام کریں۔لیکن آپ میں دیکھتا ہوں کہ ان میں کام کرنے کا احساس پیدا ہورہا ہے اور انہوں نے جوش سے کام شروع کئے ہوئے ہیں۔لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیئے کہ ان امور کے ساتھ اختلاف کا ہونالازمی ہے ان کو برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔وہ قوم جو ایسے اختلاف کو جو اصولی نہیں ہوتے برداشت نہیں کرتی اور اختلاف کرنے والوں کو اپنے ساتھ نہیں ملاتی بلکہ علیحدہ ہو جانے پر مجبور کرتی ہے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔مسلمانوں کی تباہی کا بہت بڑا باعث یہی ہے کہ جس سے کوئی اختلاف ہو اُسے علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔حالانکہ اگر اختلاف اصولی نہیں، نظام کو نہیں تو ڑتا اور اصل جڑھ پر ضرب نہیں لگاتا تو اس کا ہونا ضروری ہے اور اسے برداشت کرنا چاہئے۔ہاں اگر اختلاف اصولی ہو اس کا جڑھ پر حملہ ہو تو ایسا اختلاف کرنے والے کو علیحدہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے جیسے اُس عضو کا کا مناضروری ہوتا ہے جس میں ایسے جراثیم پیدا ہو جائیں جو سارے جسم کو تباہ کر دینے والے ہوں۔اس کے بعد چونکہ اس ایڈریس میں اس واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو یہاں پیش آیا اور جو مذبح کا واقعہ ہے اسکی طرف میں اپنی تقریر کا رخ پھیرتے ہوئے لجنہ کو مخاطب کرتا ہوں۔لجنہ اماءاللہ میں گوالیسی