اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 137
137 ایک لڑکے کے ہاتھ آئی پندرہ سولہ ہیرے تھے۔اُس نے سمجھا کہ شیشہ کی گولیاں ہیں حالانکہ وہ کئی لاکھ کے ہیرے تھے۔ایک شخص نے دیکھا کہ ہیرے ہیں اُس نے پیسہ کے چار چار خرید کر لئے۔اس بچہ کو معلوم نہ تھا کہ کیا چیز ہے اور ان کا استعمال کیا ہے۔اسی طرح ہمارے ہاتھ میں کیسی ہی قیمتی چیز ہوا اگر ہمیں علم نہیں یا اس کا استعمال نہیں جانتے تو اس کی گویا کچھ بھی قیمت نہ ہوگی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری عورتوں کے دل میں جوش ہے ، اُن کو خدا سے ملنے کی تڑپ ہے، خدا کی راہ میں کام کرنے کے لئے بیقرار ہیں مگر ہم اُن کے لئے اب تک کوئی سامان نہیں کر سکے۔یورپ کی عورتیں یورپ میں میں نے دیکھا ہے کہ مقابلہ علم کے لحاظ سے وہاں کی عورتوں کا یہاں کی عورتوں سے مقابلہ جانور اور آدمی کا مقابلہ ہے۔وہاں ہر اک عورت تعلیم یافتہ ہے۔کوئی عورت ایسی نہ ہوگی جو تعلیم یافتہ نہ ہو اور کوئی عورت اس قسم کی نہیں مل سکتی جو اس بات کو بجھتی نہ ہو کہ تعلیم کی کیا قدر ہوتی ہے اور اس کی قوم کو کس طرح فائدہ اٹھانا چاہیئے۔وہاں میں نے دیکھا ہے کہ عورتیں مردوں کی طرح میدان عمل میں نکلتی ہیں، وہ ویسی ہی تقریریں کرتی ہیں جیسی مرد تقریر کرتے ہیں ، وہ اسی طرح مختلف قسم کی سوسائٹیوں میں شریک ہوتی ہیں جیسے مرد اُن کے ممبر ہوتے ہیں اور وہ تمام معاملات میں مردوں کی طرح اس سوسائٹی میں دخل دیتی ہیں۔ملکی معاملات اور حکومت کے کام میں بھی اسی طرح دخیل ہیں جس طرح مرد، پارلیمنٹ کی ممبر بنتی ہیں ، مردوں کی طرح معقولیت سے پارلیمنٹ کے کاموں میں حصہ لیتی ہیں ، یورپ میں کوئی میدان نہیں جہاں مرد جائیں اور عورتیں نہ جائیں۔وہاں عورتیں مردوں سے لڑتی ہیں کہ ہمیں کیوں کام پر نہیں جانے دیتے اور مطالبہ کرتی ہیں اور اپنے مطالبات میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔انسانیت کے لحاظ سے مرد عورت دونوں برابر ہیں۔خدا نے جیسے دو آنکھیں ، دوکان، زبان ، ناک وغیرہ اعضاء برابر بنائے ، دل دونوں میں ہے، ہاتھ دونوں کے ہیں۔اپنے علم کے مطابق جو مرد کر سکتا ہے عورت بھی کر سکتی ہے۔بے شک بعض کام ہیں جو عور تیں نہیں کر سکتیں جیسے جنگ کا کام مگر پھر بھی بہت سی عورتیں ملتی ہیں جنہوں نے میدانِ جنگ میں اپنی قابلیت کے جو ہر دکھلائے۔ایک موقع پر ابوسفیان کی بیوی نے اسلام کی وہ خدمت کی جو مرد نہیں کر سکتے تھے۔عیسائیوں کی فوج دس لاکھ تھی اور مسلمان مرد ساٹھ ہزار تھے۔کافروں نے ایسا حملہ کیا کہ مسلمان بھاگنے لگے۔اسلامی