اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 105
105 (۴۷) سینتالیسواں علم خواص قانونِ قدرت۔کبھی یکدم سردی ہو جاتی ہے کبھی گرمی۔تغیرات کیوں ہوتے ہیں۔(۴۸) اڑتالیسواں علم علم الروایات ہے۔(۴۹) اُنچاسواں علم علم اللسان ہے۔کسی طرح تغیرات زبان میں ہوتے ہیں۔اس علم کے ماتحت (۱) مقابلہ زبان ہے۔عربی سکسرت، عربی انگریزی، فارسی عربی وغیرہ زبانوں کا باہم مقابلہ کرتا۔کونسے الفاظ ملتے ہیں۔کیا تغیرات ہوتے ہیں۔(۶) تحقیق اللسان۔اس میں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کامل زبان کونسی ہے۔(۳) نظیر است انسان کا علم بھی اس میں داخل ہے۔(۵۰) پچاسواں علم علم الہیت ہے۔ستاروں کی بحث ہے۔گردش فلکی، حقیقت سیارگان کیوں چلتے ہیں ان کے اثرات زمین پر کیا ہیں۔ان کی رفتار اور گردش کس قسم کی ہے۔اس گردش کا اثر خود ان کی ذات پر کیا ہوتا ہے۔پھراسی میں اقسام سیارگان پر بحث ہوگی۔اس کے ساتھ ہی اُن کے طریق پیدائش پر بحث ہے کہ چاند کس طرح بن گیا۔اور پھر اسی علم میں علم النور پر بھی روشنی ڈالنی ہوگی کہ روشنیاں کس طرح پر ہوتی ہیں۔تری هم مطرت ت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ جلسه لجنہ اماء اللہ منعقده ۵ مارچ ۱۹۲۳ء پچاس علوم پہلے بیان کر چکا ہوں چند اور باقی ہیں اُن کو اب بیان کر دیتا ہوں۔علم سائنس و طبقات الارض (۵۱) واں علم فزکس کہلاتا ہے۔یہ حصہ ہے اس علم کا جس کو ہمارے ملک میں سائنس کہتے ہیں اس کے کئی حصے ہیں۔ایک حصہ کا نام فزکس ہے۔اس علم میں اس بات پر بحث کی جاتی ہے کہ آواز کس طرح پیدا ہوتی ہے؟ روشنی گرمی، سردی کیا چیز ہیں؟ سیال چیزیں کیا ہیں؟ پھر اس علم کے ماتحت یہ بحث بھی ہوتی ہے کہ بجلی کیا ہے؟ مقناطیس کیا ہے؟ ذرات کیا ہیں؟ مادہ میں کیا کیا قو تیں ہیں؟ اس کی کتنی صورتیں ہیں؟ ٹھوس ،