اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 3

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 3 جلسہ سالانہ برطانیہ 2006 مستورات سے خطاب تلقین فرمائی۔کہ عورت کا حق اسے دو۔اس کی عزت کرو اس سے نرمی اور پیار اور محبت سے پیش آؤ۔ایک موقعہ پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ اپنے ماننے والے اُس خاص صحابی جو نیکی و تقویٰ میں خاص مقام رکھتے تھے بیوی پر سختی کرنے سے منع کریں دیکھیں یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاص مددگاروں میں سے تھے اور بڑا مقام تھا لیکن بیوی پر سختی کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی۔اللہ تعالیٰ کو یہ برداشت نہیں اس بات کو اللہ تعالیٰ برداشت نہیں کر سکتا کہ بلاوجہ اُس ذات سے سختی کی جائے جسے نسلوں کی تربیت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اُس عورت کو ایک ادنی چیز سمجھا جائے وہ عورت جو مومنہ ہے اور اعمال صالحہ بجالانے والی ہے کیوں بلا وجہ اسے سختی کا نشانہ بنایا جائے اس لئے اس کام سے اسے روکو انہیں سمجھاؤ کہ ایسی عورتوں سے عزت و احترام کا سلوک کرو چنانچہ الہام ہوا کہ یہ طریق اچھا نہیں اُس سے روک دیا جائے۔مسلمانوں کے لیڈر عبدالکریم کو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس الہام میں تمام جماعت کے لئے تعلیم ہے کہ اپنی بیویوں کے ساتھ رافت اور نرمی کے ساتھ پیش آویں۔وہ ان کی کنیزیں نہیں ہیں۔پھر آپ بعض لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایسی سختی اور پابندی کی ہے یعنی عورتوں پر کہ ان میں اور حیوانوں میں کوئی فرق نہیں کیا جاسکتا اور کنیزوں اور بہائم سے بھی بدتر اُن سے سلوک کرتا ہے۔یعنی نوکروں بلکہ جانوروں سے بھی بدتر سلوک ہوتا ہے۔مارتے ہیں تو ایسے بے درد ہو کر کہ کچھ پتہ ہی نہیں کہ آگے کوئی جاندار ہستی ہے یا نہیں۔غرض بہت ہی بُری طرح سلوک کرتے ہیں۔فرمایا یہ بڑی خطرناک بات ہے اور اسلام کے شعائر کے خلاف ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہ یہ مت سمجھو کہ عورتیں ایسی چیزیں ہیں کہ ان کو بہت ذلیل اور حقیر قرار دیا جائے نہیں نہیں ہمارے ہادی کامل رسول اللہ ﷺ نے فرمایا خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِاهْلِهِ تم میں بہتر شخص وہ ہے جس کا اپنے اہل کے ساتھ عمدہ سلوک ہو۔بیوی کے ساتھ جس کا عمدہ چال چلن ہے اور جس کی بیوی کے ساتھ معاشرت اچھی نہیں وہ نیک کہاں۔دوسروں کے ساتھ وہ نیکی اور بھلائی کر سکتا ہے جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عمدہ سلوک کرتا ہوا اور معاشرت رکھتا ہو۔تو یہ ہے اُس تعلیم کی ایک جھلک جو اسلام نے ہمیں دی۔اور جس کی اس زمانے میں پھر نئے سرے سے تعلیم میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سمجھائی۔تو اس خوبصورت تعلیم کی مثالیں آج سے چودہ سوسال