اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 70 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 70

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 70 جلسہ سالانہ برطانیہ 2007 مستورات سے خطاب ایسی مثالیں قائم کیں جو سنہری حروف میں لکھی جانے والی ہیں جیسا کہ قرون اولیٰ کی عورتوں نے ایسی مثالیں قائم کی تھیں جو ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔یہ جو آیت میں نے پہلے تلاوت کی ہے۔پہلے اس میں پہلی آیت سورۃ العنکبوت کی ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہمارے بارہ میں کوشش کرتے ہیں، ہم ضرور انہیں اپنی راہوں کی طرف ہدایت دیں گے اور یقیناً اللہ احسان کرنے والوں کے ساتھ ہے۔تو یہ ہے خلاصہ اُن لوگوں کا جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہیں کہ جہاد کا صرف تعلق تلوار سے نہیں ہے بلکہ اصل چیز ہے کوشش کر کے اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا، اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور پیار حاصل کرنے کی کوشش کرتے چلے جانا۔پھر اللہ تعالیٰ بھی راہنمائی فرماتا ہے، ان کی خواہشات پوری کرتا ہے۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اس کے راستے میں قربانیاں دینے سے اس کے اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کر کے اس کی راہیں اختیار کی جاسکتی ہیں۔پس یہ آج جو جہاد ہے جو ہر احمدی کر رہا ہے، یہی جہاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کی جائے۔اور جیسا کہ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج بھی احمدی عورت کسی طرح بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے قربانیاں:۔پھر سورہ حج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔جو میں نے دوسری آیت تلاوت کی کہ ان لوگوں کو کہ جب اللہ کا ذکر بلند کیا جاتا ہے تو ان کے دل مرعوب ہو جاتے ہیں اور جو اس تکلیف پر جو انہیں پہنچی ہو،صبر کرنے والے ہیں اور نماز کو قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔یہ جو آیت میں نے پڑھی اس سے پہلی آیت جو ہے اس کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے بشارت دی ہے عاجزی کرنے والوں کو اور پھر یہ جیسا کہ اس آیت کا ترجمہ ہے ان لوگوں کو جو اللہ کا ذکر بلند کرنے والے ہیں، یہ بشارت دی گئی ہے۔تو فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دل اللہ کے خوف سے پر ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر قسم کی سختیاں جھیلتے ہیں اور اس پر انتہائی بشاشت سے صبر کرتے