اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 48 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 48

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 48 فرمودہ 5 مئی 2006 بمقام بیت المقیت ، آک لینڈ ( نیوزی لینڈ) دعویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت خلیل السی الخامس ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔پھر بعض بنیادی چیز میں ہیں جو میں نے نوٹ کی ہیں۔یہاں تو ابھی جائزہ نہیں لیا لیکن پیچھے لیتا آیا ہوں۔جماعت کے متعلق ، اسلام کے متعلق جن کو بنیادی چیزیں پتہ نہیں ہیں ان کو سیکھنی چاہئیں۔عورتوں اور نو جوانوں کو بھی اس میں ہمیں شامل کرنا ہو گا۔بعض احمدی ہیں لیکن یہ نہیں پتہ کہ احمدیت کیا چیز ہے۔کیوں احمدی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعویٰ کیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں کیا پیشگوئیاں فرمائی تھیں۔کیا کیا پوری ہو گئیں اور اس طرح کے مختلف سوال ہیں۔اور جب تک ہمارے سارے طبقے بشمول عورتیں ، کیونکہ عورتوں کو ساتھ لے کے چلنا بھی ضروری ہے ان کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تو مکمل کامیابیاں نہیں ہو سکتیں۔گاؤں کی رہنے والی عورتوں کو عموماً اس بارے میں علم نہیں ہوتا کہ ہم احمدی کیا ہیں؟ کیوں ہیں؟ اور اس وجہ سے پھر وہ اپنی اگلی نسلوں کو بھی نہیں سنبھال سکتیں۔نہ تبلیغ کر سکتی ہیں۔گاؤں میں رہنے والوں کی مثال تو میں نے نجی کی دی ہے یہ میرا وہاں کا جائزہ تھا۔یہاں نسبتا پڑھی لکھی عورتیں آئی ہیں لیکن یہاں آ کر حالات بہتر ہونے کی وجہ سے ان عورتوں کی دلچسپیاں نہ بدل جائیں۔ایمان میں مضبوطی تبھی پیدا ہوتی ہے جب اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم ہو۔اور پھر یہ ہے کہ اپنے دینی علم میں اضافہ کرنے کی کوشش ہو۔پس عورتوں کو بھی دینی علم سیکھنے کی طرف بہت توجہ دینی چاہئے۔خاص طور پر ان پڑھ یا کم تعلیم یافتہ طبقے میں دینی علم سکھانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اور پھر ایک مہم کی صورت میں ہر مرد، عورت، جوان، بوڑھا احمدیت کا پیغام پہنچانے کی کوشش میں لگ جائے اس سے جہاں آپ کی اپنی حالت بہتر ہوگی ، اپنی تربیت کی طرف توجہ پیدا ہوگی وہاں تبلیغ کے لئے بھی نئے نئے راستے کھلتے جائیں گے۔وہاں بعض خاندانوں کے یہ مسائل بھی حل ہوں گے جو