اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 43
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 43 فرمودہ 07 اپریل 2006 بمقام مسجد طه، سنگا پور عبادت سے بھی دُوری ہو جاتی ہے۔اور پھر انسان اسی طرح آخر کار اپنے مقصد پیدائش کو بھلا بیٹھتا ہے۔اس لئے اس زمانے میں خاص طور پر نو جوان نسل کو بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ہر وقت دل میں یہ احساس رکھنا چاہئے کہ ہم اس شخص کی جماعت میں شمار ہوتے ہیں جو آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق بندے کو خدا کے قریب کرنے کا ذریعہ بن کر آیا تھا۔پس اگر اُس سے منسوب ہونا ہے تو پھر اُس کی تعلیم پر بھی عمل کرنا ہوگا اور وہ تعلیم ہے کہ قرآن کریم کے چھوٹے سے چھوٹے حکم کی بھی تعمیل کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو تو فیق دے کہ وہ اس پر عمل کرنے والا بن جائے۔