اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 136
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 136 خطبه جمعه فرموده 03 اگست 2007 عورتیں نمود و نمائش نہ کریں جلسہ سالانہ برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باوجو دشامل ہونے والی خواتین کے بارہ میں حضور انور نے فرمایا: ”امیر صاحب کینیڈا نے بھی ( مجھے ) لکھا کہ موسم کی شدت کی وجہ سے میرا خیال تھا کہ لوگ کم آئیں گے لیکن میں نے دیکھا کہ اس طرح ہی حاضری ہے۔عورتیں بھی جو اپنے چھوٹے بچوں کو بچوں کی گاڑی میں بٹھا کے جارہی تھیں، پاس سے کارمیں گزرتی تھیں کیچڑ اور پانی کے چھینٹے اچھل کر ان پر پڑتے تھے لیکن انہوں نے پرواہ نہیں کی اور اللہ کے فضل سے جلسے کے پروگرام کے لئے شامل ہوئیں۔مجھے بھی کسی نے کہا کہ خواتین نہیں آئیں گی، بہت کم آئیں گی۔تو میرا یہی جواب تھا کہ صرف وہ جو اپنا زیور اور کپڑے دکھانے کے لئے شامل ہوتی ہیں وہ نہیں آئیں گی باقی اللہ کے فضل 66 سے تمام عورتیں شامل ہوں گی۔“