اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 133
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 133 خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جولائی 2007 اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں جلسہ سالانہ برطانیہ کے پہلے روز خطبہ جمعہ میں موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ کی مشکل صورتحال کے پیش نظر فرمایا: پھر دو سال پہلے جب میں نے تنزانیہ کا دورہ کیا ہے تو لجنہ کے خطاب کے دوران شدید بارش ہوگئی۔وہاں مارکیاں بھی اتنی مضبوط نہیں ہوتیں اور نیچے پولز (poles) کی سپورٹ بھی اتنی زیادہ نہیں تھی۔بارش اتنی شدید تھی کہ مار کی کی چھت جو کہ پوری طرح تکون نہیں تھی اس کے تکون نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا صحیح طرح نکاس نہیں ہو رہا تھا اور پانی او پر جمع ہونا شروع ہو گیا اور ایک وقت ایسا آیا کہ مار کی پانی کے وزن سے پھٹ گئی اور پانی ایک شدید شرائے سے نیچے آیا لیکن عورتیں اور بچے خاموشی سے بیٹھے رہے۔کہا جاتا ہے کہ عورتوں میں صبر نہیں ہوتا، ادھر اُدھر ہو جاتی ہیں۔افریقہ کے دور دراز ملک کے لوگ جن میں نو مبائعین بھی تھے جو پہلی دفعہ جلسہ سننے کے لئے آئے تھے خاموشی سے بیٹھے رہے۔مجال ہے جو کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار کیا ہو۔کسی قسم کی گھبراہٹ کے بغیر انہوں نے ساری تقریر سنی اور مجھے احساس نہیں ہوا کہ اتنی شدت سے پانی ان کے اوپر آرہا ہے۔جب بھی پانی آتا تھا ایک طرف ہو جاتی تھیں۔کچھ بھیگ بھی گئیں اور اس کے پھٹنے کے بعد بھی جیسا کہ میں نے کہا مسلسل بارش ہوتی رہی اور مختلف جگہوں سے مار کی پھٹتی رہی اور پانی ان کے اوپر گر تار ہا اور تھوڑا بہت بھی نہیں بلکہ شرائے سے نیچے گرتا رہا لیکن عورتیں اور بچے خاموشی سے بیٹھے رہے۔تو موسم ایک احمدی کے جوش ایمان پر کوئی اثر نہیں ڈالتا، چاہے وہ افریقہ کا رہنے والا ہو یا ایشیا کا رہنے والا ہو یا یورپ کا رہنے والا ہو۔66