اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 104
الا ز حارلذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 104 جلسہ سالانہ جرمنی 2007 مستورات سے خطاب حقیقی مومن کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے پر فرض کیا ہے:۔پس اس سوچ کے ساتھ قرآن کے احکامات کی تلاش کریں۔جب ایک جستجو کے ساتھ ، ایک لگن کے ساتھ اس کوشش میں مصروف ہوں گی کہ میں اللہ تعالیٰ کے احکامات کا پتہ کر کے، ان پر عمل کرنے والی بنوں تو پھر ہی آپ حقیقی مومنات کہلائیں گی۔اور حقیقی مومن کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے پر فرض کیا ہے۔اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ مومن کی میں مدد کرتا ہوں اور یہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہی ہے جو آپ کی اولا دوں کو نیکیوں پر قائم رکھے گی۔یہ خدا تعالیٰ کی مدد ہی ہے جس سے آپ کی اولادیں آپ کے لئے دعائیں کرنے والی ہوں گی۔یہ خدا تعالیٰ کی مدد اور فضل ہی ہے جس سے آپ کی اولاد جماعت سے مضبوط تعلق جوڑنے والی ہوگی اور آپ کے لئے آپ کے خاندان کے لئے اور جماعت کے لئے مفید وجود بنے گی۔پس ایمان کے یہ میعار حاصل کرنے کے لئے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کی مدد اپنے پر فرض کی ہے تو اس کے لئے ایک مجاہدے کی ضرورت ہے۔اپنی عبادتوں کے میعار اونچے کرنے کی ضرورت ہے۔سب محبوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں ڈوبنے کی ضرورت ہے۔پس جب یہ صورت پیدا ہو جائے گی اللہ تعالیٰ سے محبت کی وجہ سے اس کی عبادت میں بڑھنے کی کوشش کریں گی۔اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی اولاد کی صحیح رنگ میں تربیت کرنے کی کوشش کریں گی تو پھر خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ضرور مدد فرماتا ہے اور آپ کی اولا د کو آپ کے لئے قرۃ العین بنائے گا۔اور آپ کی دعا وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ( الفرقان : ۷۵) کو قبول فرماتے ہوئے نیک صالح اولاد عطا فرمائے گا جو قرۃ العین ہو۔لیکن جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ شرط یہی ہے کہ آپ کی عبادتوں کے میعار بھی بلند ہوں، اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنے والی اور اعمالِ صالحہ بجالانے والی ہوں، تو پھر آپ کی نیک تربیت کو پھل لگیں گے۔آپ کی زندگی میں بھی آپ کی اولا دآپ کی نیک نامی کا باعث بن رہی ہوگی اور مرنے کے بعد بھی اولاد کی نیکیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرما رہا ہو گا۔ہر وہ نیک عمل جو آپ کی اولا د کرے گی، آپ کے کھاتے میں بھی اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق شمار کرے گا۔بچوں کو دعائیں جو اللہ تعالیٰ نے سکھائی ہیں وہ اسی لئے ہیں۔ایک دعا ہے: