اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 51
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 51 جلسہ سالانہ جرمنی 2003 لجنہ اماءاللہ سے خطاب پس خلاصہ بعض اہم امور میں نے بیان کر دئے اور وقت کی رعایت کے ساتھ اتنا ہی بیان ہوسکتا تھا۔بہت سی باتیں میں نے چھوڑ بھی دی ہیں یا مختصر بیان کی ہیں۔ان سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ اسلام جو پابندیاں عورتوں پر لگاتا ہے یا بعض احکام کا پابند کرتا ہے وہ ایک تو آپ کی عزت، احترام اور تکریم پیدا کرنا چاہتا ہے۔دوسرے معاشرہ کو پاک اور جنت نظیر بنانا چاہتا ہے۔فسادوں کو مٹانا چاہتا ہے۔آپ جائزہ لے لیں جہاں بھی مردوں اور عورتوں کی ، چاہے وہ عزیز رشتہ دار ہی ہوں ، بے حیا مجالس ہیں وہاں سوائے فساد کے اور کچھ نہیں۔اور اگر مغرب اس کو عورت کی آزادی کے سلب کرنے کا نام دیتا ہے تو دیتا ر ہے۔آپ یک زبان ہو کر کہیں کہ اگر یہ بے حیائی ہی تمہاری آزادی ہے تو اس آزادی پر ہزار لعنت ہے۔ہم تو صالحات میں سے ہیں اور صالحات ہی رہنا چاہتی ہیں۔تم نے بھی اگر اپنی عزتوں کی حفاظت کرنی ہے، اپنا احترام معاشرے میں قائم کرنا ہے تو آؤ اور اس حسین تعلیم کو اپناؤ۔خدا کرے کہ یہ نام نہاد آزادی کی چکا چوند چاہے وہ مغرب میں ہو یا مشرق میں کبھی آپ کو متاثر کرنے والی نہ ہو اور جماعت میں صالحات اور عابدات پیدا ہوتی چلی جائیں۔اے اللہ تو ہمیشہ ہماری مددفرما۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه 26/جنوری 2006)