اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 31 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 31

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 31 جلسہ سالانہ جرمنی 2003 لجنہ اماءاللہ سے خطاب تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ میری تعلیم ہے۔یہ ایک دوسرے کے حقوق ہیں۔یہ عورت اور مرد کی ذمہ واریاں ہیں۔یہی ہیں جو فطرت کے عین مطابق ہیں۔میں نے تمہیں چھوڑا نہیں بلکہ میں تم پر نگران بھی ہوں۔میں دیکھ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کس حد تک تم اس پر عمل کرتے ہو۔اگر صحیح رنگ میں عمل کرو گے تو میرے فضلوں کے وارث بنو گے۔تمہیں قطعا مغربی معاشرے سے متاثر ہونے کی، ان کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔بلکہ وہ تمہارے سے متاثر ہوں گے اور کچھ سیکھیں گے، اسلام کی خوبیاں اپنا ئیں گے۔اور پھر یہ ہے کہ یہ حقوق ادا کرنے کے طریق کیا ہوں گے، کس طرح اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔؟ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ اس بارے میں فرماتا ہے کہ: مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجَرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ (النحل: 98) جو کوئی مومن ہونے کی حالت میں مناسب حال عمل کرے، مرد ہو یا عورت، ہم ان کو یقیناً ایک پاکیزہ زندگی عطا کریں گے اور ہم ان تمام لوگوں کو ان کے بہترین عمل کے مطابق ان کے تمام اعمالِ صالحہ کا بدلہ دیں گے۔تو اس آیت سے مزید وضاحت ہوگئی۔اللہ تعالیٰ نے اپنی تعلیم پر عمل کرنے والوں کو بلا تخصیص اس کے کہ وہ مرد ہیں یا عورت، یہ خوشخبری دی ہے کہ اگر تم نیک اعمال بجالا رہے ہو، میرے حکموں کے مطابق چل رہے ہو، تمہارے اعمال ایسے ہیں جو ایک مومن کے ہونے چاہئیں تو خوش ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں پاکیزہ زندگی عطا فرمائے گا، تمہاری زندگیاں خوشیوں سے بھر دے گا۔ظاہر ہے جب تم نیک اور صالح اعمال بجالا رہے ہو گے تو تمہاری اولا دیں بھی نیکی کی طرف قدم مارنے والی ہوں گی اور تمہارے لئے خوشی کا باعث بنیں گی ، تمہارے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں گی۔اسلام نے عورت کو ایک عظیم معلمہ کے طور پر پیش کیا ہے:۔پس ہمارا خدا ایسا خدا نہیں جو ہر وقت اپنی مٹھی بند رکھے۔دینے میں بخل سے کام نہیں لیتا، بڑا دیا لو