اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 328 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 328

الازھار لذوات الخمار‘ جلد سوم حضہ اوّل 328 جلسہ سالانہ سویڈن 2005 مستورات سے خطاب بھی کرے گا تو ایسی کرے گا جو بہتر ملازمت ہوگی۔خاص طور پر بچیوں کو ایسی ملازمتوں سے ضرور بچانا چاہئے ، ضرور محفوظ رکھنا چاہئے جس میں کسی بھی قسم کی بے حجابی کا امکان ہو۔پیسے کمانے کے لئے بچیوں کی زندگیاں برباد نہ کریں۔اور جو بچیاں نوجوان ہیں، باشعور ہیں ، عقل والی ہیں اور ضد کر کے ایسے کام کرنے کی کوشش کرتی ہیں انہیں بھی میں کہتا ہوں کہ آپ بھی اب بڑی ہوگئی ہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ ہمارے مرید ہو کر ہمیں بدنام نہ کریں۔اس بات کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔یاد رکھیں کہ اگر آپ کو حضرت مسیح موعود کی اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ کو بھی آپ کے پاک مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔آپ کو اپنے اردگرد بعض ایسے احمدی کہلانے والوں کے نمونے نظر آجائیں گے جو دنیاوی گند میں پڑ گئے ہیں اور دوسرے لوگوں میں بھی نظر آتے ہیں۔پس احمدی بچی کو خاص طور پر ایسی ملازمتوں سے بچنا چاہئے جہاں اس کے تقدس پر حرف آتا ہو۔احمدی عورت کو اپنا مقام سمجھتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کی طرف توجہ کرنی چاہئے پھر اب بعض دفعہ رشتے کرنے کے معاملات آجاتے ہیں تو اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ ایسی جگہ رشتہ نہ کریں جہاں دین نہ ہو اور صرف دنیاوی روپیہ پیسہ نظر آ رہا ہو۔اس کو دیکھ کر رشتہ کر رہے ہو کہ ہماری بیٹی کے حالات اچھے ہو جائیں گے یا ہمارا بیٹا کاروبار میں ترقی کرے گا تو یہ چیزیں بیشک دیکھیں لیکن ایسے خاندان کا جہاں رشتے کر رہے ہیں یا ایسے لڑکے یا لڑکی کا جہاں رشتہ کر رہے ہیں دین بھی دیکھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ رشتہ کرتے وقت سب سے اہم چیز دین ہے جو تمہیں دیکھنا چاہئے۔بعض کہتے ہیں ہم نے اس خاندان کو دیکھا ہے۔بڑا نیک خاندان تھا یہ تھا وہ تھا اور اس کے باوجود ایسے حالات ہو گئے۔تو آج کل تو لڑکے کی اپنی دینی حالت کو بھی دیکھنا چاہئے۔ہر جگہ حالات ایک جیسے ہیں۔دنیا اتنا زیادہ دنیا داری میں پڑ چکی ہے کہ جب تک خود لڑکے کی تسلی نہ ہو جائے، کسی قسم کے رشتے نہیں کرنے چاہئیں کہ صرف پیسہ ہے اس کو دیکھ کر رشتہ کر لیا۔ایسے بہت سارے رشتے تکلیف دہ ثابت ہوئے ہیں۔لیکن اگر صرف دنیا دیکھیں گے تو یہ بچیوں کو دین سے دور کرنے والی بات ہو گی۔کئی ایسی بچیاں ہیں جو ایسے رشتوں کی وجہ سے جماعت سے تو