اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 155
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 155 جلسہ سالانہ جرمنی 2004 مستورات سے خطاب خواتین و احباب کی تربیتی ذمہ داریاں اور مالی قربانیوں کے اعلیٰ معیار کی مثالیں تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ذیل کی آیت تلاوت فرمائی: يأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ط وَاتَّقُو اللَّهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ (سورة الحشر : 19) کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا زیادہ تر دارومدار اس قوم کی عورتوں کے اعلیٰ معیار میں ہے۔اس لئے اسلام نے عورت کو ایک اعلیٰ مقام عطا فرمایا ہے۔بیوی کی حیثیت سے بھی ایک مقام ہے اور ماں کی حیثیت سے بھی ایک مقام ہے۔مرد و وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ (النساء:20) کہہ کر یہ ہدایت فرما دی کہ عورت کا ایک مقام ہے۔بلا وجہ بہانے بنابنا کر اسے تنگ کرنے کی کوشش نہ کرو۔یہ عورت ہی ہے جس کی وجہ سے تمہاری نسل چل رہی ہے۔اور کیونکہ ہر انسان کو بعض حالات کا علم نہیں ہوتا اور مرد اس کم علمی کی وجہ سے عورتوں پر بعض دفعہ زیادتی کر جاتے ہیں اس لئے فرمایا کہ ہوسکتا ہے کہ اپنی اس کم علمی اور بات کی گہرائی تک نہ پہنچنے کی وجہ سے تم ان عورتوں سے ناپسندیدگی کا اظہار کرو، انہیں پسند نہ کرو۔لیکن یا درکھو کہ خدا تعالیٰ جس کو ہر چیز کا علم ہے، جو ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے،