اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 102
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 102 جلسہ سالانہ ہالینڈ 2004 کے موقع پر مستورات سے خطاب (فرموده 3 جون 2004) اپنی نسلوں کی اٹھان ایسے نیک ماحول میں کریں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنے والے ہوں خواتین اپنے ماحول اور گھروں کو جنت نظیر بنا ئیں نئی نسل کی تربیت کی ذمہ داری ماؤں پر عائد ہوتی ہے مشرقی معاشرہ کی اچھی روایات اپنا ئیں ت اللہ نے عورت کا مقام یہ فرمایا کہ جنت ماؤں کے قدموں تلے عجب سے بچنا، خود پسندی سے بچنا حرام مال سے بچنا اور بداخلاقی سے بھی بچنا یہ سب تقوی ہیں خود پسندی دلیل نادانی است کبھی کسی کی برائی کو اچھالنا نہیں چاہئے بلکہ پردہ پوشی کرنی چاہئے