اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 94 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 94

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات وقت نہیں کہ تم ایسا کرو ۹۴ خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد ۲۰ص:۱۷۴) یعنی پردے کے معاملات میں نرمیاں اختیار کرنی شروع کر دو معلوم ہوتا ہے کہ ایسا وقت آئے گا جہاں رفتہ رفتہ پر دے میں نرمی کے سامان پیدا ہوں گے اور وہ کب ہوں گے اور کیوں ہوں گے اس کا ذکر فرماتے ہیں۔مگر اے پیارو! خدا آپ تمہارے دلوں میں الہام کرے ابھی وہ وقت نہیں کہ تم ایسا کرو۔اور اگر ایسا کرو گے تو ایک زہرناک بیج قوم میں پھیلاؤ گے۔یہ زمانہ ایک ایسا نازک زمانہ ہے کہ اگر کسی زمانہ میں پردہ کی رسم نہ ہوتی تو اس زمانہ میں ضرور ہونی چاہئے تھی۔کیونکہ کل جنگ ہے اور زمین پر بدی اور فستق و فجور اور شراب خوری کا زور ہے اور دلوں میں دہر یہ پن کے خیالات پھیل رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کے احکام کی دلوں میں سے عظمت اُٹھ گئی ہے۔زبانوں پر سب کچھ ہے اور لیکچر بھی منطق اور فلسفہ سے بھرے ہوئے ہیں مگر دل روحانیت سے خالی ہیں ایسے وقت میں کب مناسب ہے کہ اپنی غریب بکریوں کو بھیٹریوں کے بنوں میں چھوڑ دیا جائے۔“ لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد ۲۰ ص ۱۷۴) جو مجھ سے بار بار سوال کرتے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ان کو میں اس سے بہتر جواب نہیں دے سکتا کہ میں پردے کے معاملہ میں جو ایک جماعت کو حکمت عملی اختیار کرنے کی بار بار تلقین کرتا ہوں وہ کیا ہے۔اسی عبارت میں جو روح ہے وہی میں چاہتا ہوں کہ اسے نافذ کیا جائے۔آج کل کے حالات گندے ہیں۔جن احمدی گھروں نے پردے کے معاملہ میں بے پروائیاں کی ہیں ان میں سے بعض روتی ہوئی دردناک چینچوں کے ساتھ میرے پاس پہنچتی ہیں کہ ہماری بچی ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ہمارے ساتھ یہ ظلم ہو گیا ہمارے ساتھ وہ ظلم ہو گیا معاشرہ بہت گندہ ہے۔اتنا کرائم ہے اس کے کچھ اشارے میں نے بتائے ہیں آپ کو۔چھوٹی چند سال کی تین تین چار چار سال کی بچیوں پر جو معاشرہ ہاتھ اُٹھا رہا ہو وہاں کیسے آپ اپنی بچیوں کو محفوظ سمجھ سکتی ہیں اگر ان کے پردے کی حفاظت نہیں کریں گی۔تعد دازدواج: ایک یہ اسلامی حکم ایسا ہے جس کے متعلق اہل مغرب میں خصوصیت کے ساتھ چر چا رہتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اسلام نے بڑا ظلم کیا ہے کہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی اجازت دے دی اور صرف