اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 80
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات وو وہ مرد کی محکوم بن کر رہے“ ۸۰ خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء (۱۔کرنتھیون ۱۴:۳۴) اور اس کی علامت کے طور پر اپنا سر ڈھانپے شاید یہ کہنا پڑتا ہے کہ یورپ نے یہ علامت اڑادی ہے اور شاید اسی وجہ سے وہ اس کی حکومت سے باہر نکل گئی ہے۔اب میں اس حدیث کو جواب مجھے مل گئی ہے آپ کے سامنے رکھنے کے بعد پھر میں اس مضمون کو دوبارہ شروع کروں گا۔مارنے کے متعلق جو حدیث تھی اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک تاکید فرمائی ہے وہ یہ ہے۔پہلے تو حقوق بیان فرمائے۔آپ نے فرمایا 66 ” جو تو کھاتا ہے اس کو بھی کھلا ، جو تو پہنتا ہے اس کو بھی پہنا اور اس کے چہرے پر نہ مار اور اس کو بدصورت نہ بنا اور پھر فرمایا اگرسبق سکھانے کے لئے تجھے اس سے الگ رہنا پڑے تو گھر میں ہی ایسا کر یعنی گھر سے اسے نہ نکال یا خود بھی گھر سے نہ نکل۔“ (ابو داؤد کتاب الا نکاح باب فی حق المرأة على زوجها ) پس یہ صاف معلوم ہوتا ہے۔اسی قرآن کریم کی آیت کی تفسیر فرمائی جارہی ہے۔فرمایا ان کو اپنے بستروں پر چھوڑنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ تم انہیں گھروں میں اکیلا چھوڑ کر باہر نکل کر اللے تللے اڑاتے پھرو اور ان کی اس علیحدگی کے دکھ میں شریک نہ ہو۔فرمایا تمہیں اس وقت تک صرف ان۔۔۔۔۔مجھے دقت یہ پیش آئی کہ جب میں نے تلاش کیا تو پتہ چلا کہ اکثر مذاہب میں وہ تعلیمات ہی موجود نہیں جو اسلام میں ہیں ذکر بھی نہیں بعض مذاہب میں اس لئے خلاء ملتے ہیں جو بڑے بڑے مذاہب ہیں مثلاً یہودیت ، عیسائیت اور ہندو ازم ان میں چونکہ ذکر ملتا ہے اس لئے میں نے ہندوازم کو بھی آج کے موازنے کے لئے چن لیا۔ہندومت میں بیٹی کی پیدائش کو منحوس قرار دیا گیا ہے اور جس طرح عربوں میں بیٹی کو زندہ درگور کر دیا کرتے تھے اُسی طرح ہندو مذہبی کتب کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سابقہ زمانوں میں ہندوؤں میں بھی یہ رواج تھا کہ اچھے خاندان کے لوگ اپنی بیٹی کو پیدائش پر مار دیا کرتے تھے۔عورت کی شادی کے لئے اس کی اجازت کا حصول ضروری نہیں۔بیوہ عورت کے ساتھ یہ سلوک ہوگا کہ وہ شادی نہیں کرے گی۔اس کو سر کے بال منڈوانے ہوں گے اور ہمیشہ سفید کپڑے پہنے ہوں گے۔آئندہ کبھی وہ رنگ دار کپڑے استعمال نہیں کر سکتی۔کسی شادی میں شریک نہیں ہوسکتی اگر ہوگی تو سہاگن کے قریب بھی نہ جائے۔اپنا کھانا خود پکانا ہوگا۔کوئی اسے کھانا پکا کر نہیں دے سکتا۔اس کے علاوہ بھی بہت ہی