اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 683 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 683

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۸۳ خطاب ۲۵ را گست ۲۰۰۱ء بچوں کی تربیت کے متعلق نصائح (جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲۵ اگست ۲۰۰۱ء) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَيْكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ۔(التحريم:۷) اس آیت کا سادہ ترجمہ یہ ہے۔”اے لوگو جو ایمان لائے ہو اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔اس پر بہت سخت گیر قوی فرشتے مسلط ہیں وہ اللہ کی اس بارے میں جو وہ انہیں حکم دے نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جو حکم دیئے جاتے ہیں۔“ آج کا خطاب بچوں کی تربیت سے متعلق ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالی اس خطاب کی روشنی میں مائیں اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں گی جو ان کا مستقبل ہیں۔سب سے پہلی حدیث تو حضرت ابو ہریرہ کی میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر بچہ فطرت اسلامی پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔پس یہ ایک بہت ہی بڑی خوشخبری ہے کہ ہر بچے کو اللہ تعالیٰ فطرت اسلامی پر پیدا کرتا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو ہر صورت میں بعض بچے جبر کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور بوسنیا میں بڑی کثرت سے