اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 604 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 604

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۰۴ خطاب ۳۱؍ جولائی ۱۹۹۹ء کہ یہاں تم نے رشتہ کیا ہے اس رشتے میں خرابی ہے، بعض امریکہ لکھتے ہیں، بعض افریقہ بھی لکھ دیتے ہیں کہیں بھی پیچھا نہیں چھوڑتے۔اپنی بچیوں کے لئے دعائیں کیا کریں اللہ نیک انجام کرے اور سب کو اچھے رشتے عطا فرمائے۔جانا تو سب نے خدا کے حضور ہے مگر اچھے حال میں جائیں کہ جہاں خدا کی اُٹھات آواز أحد يا يَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَينَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مُرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبدِي وَادْخُلَى جَلَبَيْن (الفجر : ۲۸ تا ۳۱) اے وہ روحو! جو مجھ سے راضی ہو اور جن سے میں راضی ہوں فادخلی فی عبادی میرے عباد میں داخل ہو جاؤ و ادخلی جنتی اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ۔یہاں ایک ضمناً آپ کو ایک نقطہ سمجھاتا ہوں جو عورتوں کے لئے بہت ہی اعلیٰ درجے کا نقطہ ہے کیونکہ روحوں کی کوئی جنس نہیں ہوا کرتی عورتوں کی روحیں ہوں یا مردوں کی روحیں ہوں ایک ہی جنس ہے اور وہ جنس تانیث میں بیان ہوئی ہے۔يَايَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً اے نفس مطمئنہ ! اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ جا کہ تو اس سے راضی یعنی اے نفس مطمئنہ جس کا ذکر عورت کے طور پر کیا گیا ہے اپنے رب کی طرف لوٹ جا اس حالت میں کہ اس کے عباد میں داخل ہو جا اور اس کی جنت میں داخل ہو جا۔پس یہ وہ دعا ہے جو آپ کو ہر ایک کے لئے کرنی چاہئے اور اس میں آپ سب کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ مرد عورت کی تفریق صرف اس دنیا میں ہے اس کی وہاں کوئی بھی حیثیت نہیں رہے گی۔سب مرد سب عورتیں ایک ہو کر اپنے اللہ کے حضور حاضر ہوں گے اور جنت میں جو بھی ان کے لئے نعمتیں ہیں وہ اور مضمون کی نعمتیں ہیں اس میں مرد عورت کا کوئی ذکر نہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تشریحات میں سے چند میں آپ کے سامنے پھر رکھتا ہوں۔غیبت کرنے والے کی نسبت قرآن کریم میں ہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۲۹ جدید ایڈیشن ) افسوس ہے کہ خصوصاً ہندو پاک کی عورتوں میں یہ بیماری زیادہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام متنبہ کر رہے ہیں اگر چہ باہر کی دنیا میں بھی ہوگی مگر نسبتا کم ہے۔مصروفیتیں ہیں بہت