اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 2 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 2

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء فروج کی حفاظت کریں یہ ان کے لئے بہت پاکیزگی کا موجب ہوگا۔جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس سے اچھی طرح باخبر ہے اور تو مومن عورتوں سے کہہ دے کہ وہ بھی اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنے فروج کی حفاظت کیا کریں 66 اور اپنی زبانت کو غیر مردوں سے پوشیدہ رکھیں۔“ یہ وہ آیات ہیں جن میں پردے کا تفصیلی حکم ہے مجھے ان آیات کی تلاوت کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ میں محسوس کر رہا ہوں کہ کچھ عرصہ سے اسلام پر جو بلائیں ٹوٹ رہی ہیں ان میں سے ایک بہت بڑی بلا بے پردگی کی بلا ہے۔مختلف جہت سے مختلف شکلوں اور مختلف بہانوں سے یہ بلا مسلمان عورتوں پر ٹوٹ رہی ہے اور دنیا کے اکثر ممالک میں مسلمان عورت پردے سے باہر آ رہی ہے۔یہاں تک کہ بعض ممالک میں تو یہ فتویٰ بھی دیا جانے لگا ہے کہ پر دہ حرام ہے۔مثلاً لیبیا میں ابھی چند دن ہوئے یہ فتویٰ شائع کیا گیا کہ پردہ نہ صرف یہ کہ ضروری نہیں بلکہ اسلام میں حرام ہے اور کوئی عورت پردہ نہیں کرے گی اور جو کرے گی وہ قانون شکنی کرے گی۔تو وہ مسلمان ممالک جو اسلام کے پاسبان سمجھے جاتے تھے خودان ممالک میں بھی یہ بلا اس شدت کے ساتھ ٹوٹ پڑی ہے کہ قرآن کریم کے احکام کی خلاف ورزی ہی نہیں ان کو بالکل الٹایا جا رہا ہے۔ایک مسلمان عورت یعنی احمدی عورت ایسی عورت تھی جس سے توقع تھی کہ اس میدان میں وہ جہاد کا بہترین نمونہ دکھائے گی اور بھاگتے ہوؤں کے قدم رو کے گی اور اس کھوئی ہوئی بازی کو پھر جیت کر دکھائے گی لیکن بڑی حسرت اور بڑے دکھ کے ساتھ مجھے یہ کہنا پڑتا ہے۔یہ محسوس ہونے لگا کہ گویا یہ بازی ہم اس میدان میں ہار چکے ہیں یعنی ہم بھی یہ بازی ہار چکے ہیں۔میں نے محسوس کیا اور بڑی شدت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ تحریک ڈالی کہ احمدی مستوارت میں اس جہاد کا اعلان کروں کہ اگر آپ نے بھی یہ میدان چھوڑ دیا تو پھر دنیا میں وہ کون عورتیں ہوں گی جو اسلامی اقدار کی حفاظت کے لئے آگے آئیں گی۔مختلف بہانے مختلف عذرات جو تراشے جاتے ہیں ان کی داستان لمبی ہے لیکن میں نے یہ دیکھا کہ سب سے زیادہ چور دروازہ جس رستے سے بے پردگی نے حملہ کیا ہے وہ چادر ہے۔چادر جو پردے کی خاطر قرآن کریم میں مذکور ہے بالکل برعکس مقصد کے لئے استعمال ہونے لگی۔واقعہ یہ ہے کہ چادر کا پردہ اسلامی پر دہ ہوسکتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں لیکن کن حالات میں کس حد تک یہ پردہ ، پردہ رہتا ہے اس کی وضاحت کی ضرورت ہے۔