اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 540 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 540

۵۴۰ خطاب ۶ ار ا گست ۱۹۹۷ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ہوسکتا ہے۔بس ایسی پاک خواتین بننے کی کوشش کریں کہ ان کے بستر پر سچی خوا ہیں نازل ہوں، کشف نازل ہوں، الہامات اتریں اور اللہ تعالیٰ خواتین کے دل پر نظر رکھتا ہے اور اس الہام میں حضرت عائشہ صدیقہ کی پاکیزگی کا ایک ثبوت ہے اس بناء پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کے بستر میں وحی نازل ہوتی رہی۔اور یہ روایت بخاری کی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ بہت قانع اور خود دار اور دلیر تھیں اور جود وسخا بہت نمایاں وصف تھا جو آپ کو عطا ہوا۔اس لئے عائشہ بنا ہو تو وہ صفات اختیار کریں جو حضرت عائشہ کی صفات ہیں ان کا نمونہ بنیں ان کی تصویریں اپنے دل پر چھا ہیں اور پھر آپ کو علم ہوگا کہ حقیقت میں حسن طبیعت کیا ہوتا ہے جو حسن سیرت حسن صورت کے ساتھ مل کر عائشہ پیدا کرتا ہے۔حضرت عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میں نے ان سے زیادہ بھی کسی کو نہیں دیکھا۔نہایت خاشع متضرع ، عبادت گزار، غلاموں پر شفقت کرنے والی یہاں تک کہ آپ نے ۲۷ غلام خرید کر آزاد کئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت عائشہ کو ایک موقع پر مخاطب ہو کے فرمایا: حُبُّكِ يَا عَائِشَةَ فِي قَلْبِي كَالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى اے عائشہ! میرے دل میں تیری محبت عروة وثقی کی طرح ہے۔اب یہ عجیب مثال ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دی لوگ سمجھتے ہیں مراد یہ ہے کہ بہت مضبوطی سے گڑی ہوئی ہے حالانکہ عروۃ و شفتی قرآن کریم کا محاورہ ہے اور عروۃ و شفتی خدا کی رسی کو تھامنے کے لئے ایک عروہ قرآن کریم میں بیان ہوا ہے۔تو صاف پتہ چلتا ہے کہ تیری محبت خدا سے مجھے ملاتی ہے اور تجھے تھامنے سے میں خدا کو تھامتا ہوں ان معنوں میں کہ تیری محبت کا کوئی تقاضہ بھی ایسا نہیں جو مجھے خدا سے دور لے جاتا ہو تو عروۃ و شفتی کے مضمون کو پیش نظر رکھیں اور اپنی محبتوں کو اس کے مطابق ڈھالیں کہ آپ کا خاوند آپ کی محبت کی وجہ سے جو بھی لطف اُٹھائے وہ اسے خدا کی طرف لے جانے والا ہو۔اور آپ کو تھامنا ان معنوں میں اس کا خدا کو تھامنا بن جائے اور آخر پر حضرت عائشہ صدیقہ مگر آخر پر نہیں اس کے بعد آپ کے زہد و تقویٰ کو بھی بیان مختصر کروں گا ایک ایسا واقعہ پیش کرتا ہوں جو مجھے بہت ہی پیارا لگتا ہے اور ہمیشہ اس واقعہ کو پڑھ کر دل پگھلتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور عائشہ کے درمیان کیا کیا محبت کی باتیں ہوا کرتی تھیں اور ان محبت کی باتوں میں کیسی پاکیزگی پائی جاتی تھی ہم جب یہ سنتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عائشہ سے بہت محبت تھی تو تصور بھی نہیں کر سکتے کہ اس محبت کے رنگ کیا تھے اُن میں کس طرح روحانیت ڈھلی ہوئی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم