اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 487
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات MAL خطاب ۲۴ را گست ۱۹۹۶ء ہے میں اسے سمجھائے بغیر رہ نہیں سکتا اور میں یہ جانتا ہوں کہ ہماری زندگی کا راز اس محبت الہی میں ہے۔اگر ہم اس راز کو پالیس تو گویا زندگی کی حقیقت کو پالیں گے۔پس سوال یہ ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا کہ زبر دستی کیسے خدا سے محبت کریں۔زبر دستی تو ہو نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فر ماتے ہیں۔بن دیکھے کس طرح کسی مہ رخ پہ آئے دل کیونکر کوئی خیالی صنم سے لگائے دل (در ثمین صفحه ۱۱۱) ایک ایسے محبوب پر دل کیسے آجائے جسے دیکھا کبھی نہیں اور اگر دیکھا نہیں تو گفتگو ہی سہی۔پردوں سے ہی گفتگو ہو جائے تو پھر بھی کوئی محبتوں کے امکان پیدا ہوتے ہیں۔پس یہ وہ مشکل مسئلہ ہے۔جسے میں جہاں تک ممکن ہو آسان کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آپ کو سمجھارہا ہوں۔کچھ باتیں میں نے گزشتہ جلسوں پر سمجھا ئیں ، کچھ آج سمجھاؤں گا۔محبت الہی کی اہمیت کے متعلق پہلے آپ کو ایک حدیث سناتا ہوں۔حضرت رسول اللہ سے حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ تین باتیں ہیں جس میں وہ ہوں وہ ایمان کی حلاوت اور مٹھاس کو محسوس کرے گا۔ایمان کی حلاوت اس میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول باقی تمام چیزوں سے اُسے زیادہ محبوب ہو۔دوسرے یہ کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی سے محبت کرے اور تیسرے یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے کفر سے نکل آنے کے بعد پھر کفر میں لوٹ جانے کو اتنا نا پسند کرے جیسے اُسے آگ میں پھینکا جارہا ہو۔پس پہلی بات رسول اکرم نے یہ سمجھائی وہی جو قرآن کریم نے ایمان کی علامت بتائی تھی کہ اللہ کی محبت ایمان کی نشانی ہے اگر دل محبت سے خالی ہیں تو ظاہر ہے کہ ایمان سے بھی خالی ہیں تو پھر وہ جو قرآن کریم میں وعدے ہیں کہ مومنوں کو یہ ملے گا اور مومنات کو یہ ملے گا وہ سارے وعدے کہاں جائیں گے کیونکہ اگر ہم نے محبت کے ذریعے ہی ایمان کو پرکھنا ہے جیسا کہ قرآن نے واضح طور پر فرمایا اور آنحضرت نے اُسے مزید کھول دیا کہ محبت کے بغیر ایمان بھی کچھ نہیں۔اس سے ایمان کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے کہ ایمان ہے کیا ؟ ایمان کی طرف جب ہم جاتے ہیں تو ایک اور مشکل در پیش ہے الَّذِینَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقره:۴) ایمان کی نشانی یہ بتائی کہ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں تو معمہ یہ معمہ، تعجب پر تعجب ، ایک مسئلہ حل نہیں ہوتا ایک اور مسئلہ سر اُٹھالیتا ہے۔حضرت مسیح موعود تو فرماتے ہیں کہ بغیر دیکھے کسی محبوب سے محبت ہو ہی نہیں سکتی۔اگر دیکھا نہیں تو سُن تو لو ا سکی آواز ہی سہی۔اس سے گفتگو ہی ہو لیکن اللہ تعالیٰ نے تو ایک عجیب نشانی