اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 344
حضرت خلیل مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۴۴ خطاب ۱ارستمبر ۱۹۹۳ء ذریعے ہم کلام ہوا اور جو خوشخبریاں اللہ تعالیٰ نے عطا فرما ئیں وہ بعینہ اسی طرح پوری ہوئی۔اسی طرح بعض خواتین کے تو کل کو اللہ نے قبول فرمایا اور باوجود اس کے کہ ظاہری طور پر کوئی خبر نہ دی گئی لیکن موقع اور محل کے مطابق ان کے تو کل کی قبولیت کے نشان ان کو دکھائے گئے۔یہ مضمون چونکہ بہت وسیع ہے اس لئے گزشتہ سالانہ اجتماع یوں کے پر یہ ختم نہ ہو سکا تھا ویسے تو یہ مضمون ایک لا متناہی مسلسل مضمون ہے جو ہمیشہ جاری رہ سکتا ہے کیونکہ خدا کا تعلق بھی ایک زندہ اور قائم رہنے والا مسلسل تعلق ہے ہر دو جلسوں کے درمیان کثرت سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ خدا تعالیٰ اب بھی احمدی خواتین پر اسی طرح رحمت کے ساتھ اپنا فضل فرماتا ہے جیسے پہلے فرماتا رہا اور مجھے جو خطوط ملتے ہیں ان میں ہر سال بکثرت احمدی خواتین کے آنکھوں دیکھے اور تجربے میں آئے ہوئے نشانات کا ذکر بھی ملتا ہے لیکن جو نوٹس میرے باقی رہ گئے تھے پچھلے جلسے سے۔انہی پر آج اکتفا کروں گا اور آپ کے سامنے چند احمدی خواتین کے تعلق باللہ کے اور ان کی دعاؤں کی قبولیت اور ان کے تو کل کی قبولیت کے نشان آپ کے سامنے رکھوں گا۔تبرکاسب سے پہلے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی یہ روایت آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یہ ماہنامہ مصباح میں شائع ہوئی آپ نے فرمایا جب منصور حمل میں تھی (یعنی حضرت سیدہ بھا بھی جان منصورہ بیگم، بیگم حضرت خلیفتہ اسیح الثالث) فرماتی ہیں۔جب منصورہ جمل میں تھی تو خواب میں حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تمہاری بیٹی ہوگی اس کی شادی محمود کے بیٹے سے کرنا۔پس جیسا کہ آپ جانتے ہیں بعینہ اسی طرح وہ رو یا پوری ہوئی۔آپ کی بیٹی ہوئی وہ زندہ رہی اور ان کا رشتہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے ہوا اور اسی طرح وہ بہت پرانی خواب بعینہ اسی طرح پوری ہوئی۔پیدائش کے سلسلے میں بہت کثرت سے ایسی روایات ملتی ہیں کہ احمدی خواتین کو ان کے بچے کی پیدائش سے پہلے معین طور پر خبر دی گئی اگر چہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماؤں کو ایسی خوا ہیں آجایا کرتی ہیں اور بعض دفعہ تو اگر بیٹی دیکھیں اور بیٹا ہو جائے تو لوگ یہ کہہ دیتے ہیں جب بیٹی دیکھی جائے تو بیٹا مراد ہوتی ہے۔اگر بیٹی ہو جائے تو کہتے ہیں کہ دیکھو بیٹی ہوگئی۔تو میں ویسی باتیں آپ کے سامنے پیش نہیں کرتا جو خیالات کے نتیجے میں خوابیں بن جایا کرتی ہیں۔بکثرت احمدی خواتین کو خدا تعالیٰ نے ایسے نشان دیئے ہیں جو قطعیت کے ساتھ پورے ہوئے اور پھر ان خواتین کا اپنا نیکی کا پس منظر بتاتا ہے کہ