اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 321
حضرت خلیفہ آسیح الرابع' کے مستورات کے خطابات ۳۲۱ خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۳ء احمدی خواتین کا تعلق باللہ اور قبولیت دعا کے واقعات خطاب جلسہ سالانہ مستورات برطانیہ فرموده ۳۱ / جولائی ۱۹۹۳ء بمقام اسلام آباد لفورڈ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: إِنَّ الَّذِينَ قَالُوْا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَاَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۚ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ ( حم السجدۃ: ۳۱-۳۲) قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ یقیناً وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر اس دعوے پر استقامت اختیار کرتے ہیں۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ ان پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا کہ دیکھو ہرگز کوئی خوف نہ کرو اور کوئی غم نہ کھاؤ وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ اور اُس جنت کی خوشخبری سے خوش ہو جاؤ جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ في الْحَيَوةِ الدُّنْیا ہم صرف جنت کی خوشخبریاں لے کر ہی نہیں آئے ہم اس دنیا میں بھی تمہارے ساتھی اور تمہارے دوست ہیں وَفِي الْآخِرَةِ اور آخرت میں بھی دوست رہیں گے لَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ اَنْفُسُكُمْ تمہارے لئے اس آخرت کی دنیا میں ، آخرت کی زندگی میں وہ سب کچھ ہو گا جو تم چاہتے ہو۔وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُوْنَ اور تمہارے لئے وہ کچھ ہوگا