اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 175 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 175

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۱۷۵ خطاب ۲ جون ۱۹۹۰ء تربیت کے گر ، گھروں کی جنت اور تربیت اولاد کی ذمہ داری (جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۲ جون ۱۹۹۰ء بمقام ناصر باغ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس جلسے پر خواتین کی حاضری گزشتہ سال کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ دکھائی دے رہی ہے لیکن جہاں تک اعداد وشمار کا تعلق ہے ان میں کچھ غلطی معلوم ہوتی ہے کیونکہ ابھی صدر لجنہ نے جو رپورٹ پیش کی اس میں لجنہ کی ممبرات کی تعداد ۱۵۰۰ کچھ دکھائی گئی ہے اور بچیوں کی تعداد ناصرات کی ۷۵ اور بچوں کی ۷۰ حالانکہ آپ جانتی ہیں کہ آپ میں سے دواڑھائی سونے تو بچہ اٹھایا ہوا ہے اور ناصرات بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی دکھائی دے رہی ہیں اس لئے اگر اس شعبے میں غلطی ہے تو بڑوں میں بھی گنتی میں ضرور غلطی ہوگی کیونکہ نظری طور پر آپ یہاں خدا کے فضل کے ساتھ ۲۰۰۰ سے زائد دکھائی دے رہی ہیں اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ رجسٹریشن میں یقینا کوئی خامی رہ گئی ہے۔آج کے خطاب کے لئے میں نے ایک بہت ہی اہم موضوع چنا ہے۔جس کا گہرا تعلق خواتین سے ہے اور وہ اگلی نسلوں کی تربیت ہے۔یورپ میں یا یوں کہیئے کہ ساری مغربی دنیا میں جب ہم احمدیت کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو احمدیت ہی وہ پہلی اسلام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے اسلام سے مغربی دنیا کو آشنا کروایا۔گومغربی دنیا منفی رنگ میں بُرے رنگ میں اسلام کے متعلق بہت کچھ جانتی تھی یعنی اسلام کے دشمنوں کی زبان سے لیکن اسلام کے حسن سے واقف نہیں تھی اور حقیقت میں اس سلسلے میں جماعت احمدیہ کو ساری مغربی