اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 114
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب ۱۱۴ خطاب ۳ را پریل ۱۹۸۸ء روحانی زندگی کی بھی ضامن بن سکتی ہیں۔روحانی لحاظ سے بھی روحانی بچے پیدا کر کے اپنے خاوندوں کو بتا سکتی ہیں کہ تم لکھے بیٹھے ہوئے ہو اور دیکھو ہمیں اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے کہ جسمانی بچے بھی تمہارے لئے پیدا کرتی ہیں اور روحانی بچے بھی اسلام کے لئے پیدا کر رہی ہیں اس طرح ایک حیرت انگیز پاک تبدیلی پیدا ہونی شروع ہو جائے گی اور وہ روحانی انقلاب جو ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں بر پا ہو وہ دیر کی بجائے جلد ہی رونما ہو جائے گا اس لئے تبلیغ سے غافل نہ ہوں اور اپنے آپ کو ، اپنے مقام کو سمجھیں۔آپ میں طاقت ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ آپ عورت ہیں آپ میں طاقت نہیں تبلیغ کی، مشکلات ہیں، آپ پیار اور محبت سے ، خدمت سے اپنے تعلقات وسیع کریں تو بہت لوگ آپ میں دلچسپی لینے لگ جائیں گے۔کل بھی ایک سوال کے جواب میں میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اچھا مبلغ بننے کے لئے محض اچھا علم کافی نہیں۔اچھا مبلغ بننے کے لئے اچھی طبیعت ضروری ہے۔ایسی طبیعت ہو جس سے لوگ پیار کرنے لگیں۔ایسی طبیعت ہو جس کی طرف جذب ہوا اور لوگ کھنچے آئیں۔ایسا شخص جب کوئی بات کرتا ہے تو اس کی بات کا بہت اثر ہوتا ہے۔میں نے بار ہا وقف جدید میں معلوم کیا ہے تجربے سے کہ ہمارے بعض مبلغین علم کے لحاظ سے بالکل کورے ہوتے تھے بیچارے، چوتھی بھی پاس نہیں کی تھی ، اخلاص میں آئے پیش کر دیا۔شروع میں ضرورت تھی اس لئے ہم نے اُن کو رکھ لیا۔تھوڑی سی تربیت دی اور میدان میں پھینک دیا۔اُن میں سے بعض مولوی فاضل بھی تھے بعض بڑے اچھے دنیا کے تعلیم یافتہ بھی تھے بعض نے B۔A بھی پاس کیا اور پھر وقف کیا وہ بھی معلم تھے لیکن جہاں تک تبلیغی پھل کا تعلق ہے بعض دفعہ ایک ان پڑھ معلم کو جو مخلص بھی تھا ، دعا گو بھی تھا اور طبیعت کا میٹھا تھا پڑھے لکھے مبلغوں سے بہت زیادہ پھل لگتے تھے اور بعض دفعہ نہیں بلکہ ایسے لوگ بہر حال ہمیشہ زیادہ تعلیم یافتہ لوگوں سے آگے رہتے تھے جو اخلاص اور طبیعت کے لحاظ سے کم درجے پر تھے۔تبلیغ میں بہت ہی اہم بات یہ ہے کہ پہلے اپنی ذات میں دلچسپی پیدا کر و۔پھر لوگ آپ کے پیغام میں دلچسپی لیں گے جو اپنی ذات میں دلچسپی پیدا نہیں کرتا اس کے پیغام میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لیا کرتا اس لئے اس نقطہ نگاہ سے اپنے تعلقات کو بڑھا ئیں تو آپ کو یقینا ایک نہیں ، دو نہیں ، بیسیوں پھل مل سکتے ہیں۔اب میں جب افریقہ کے دورے پر گیا تو ایک جگہ آئیوری کوسٹ میں تبلیغ کے متعلق بات