نزولِ مسیح

by Other Authors

Page 36 of 40

نزولِ مسیح — Page 36

۳۶ میں إمَامًا مَهْدِيا کہہ کر اس ابن مریم کو امت محمدیہ میں سے امت کا امام قرار دیا گیا ہے۔طبرانی کی ایک حدیث میں آیا ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيَّ وَلَا رَسُولَ - أَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِن فِي أُمَّتِن مِنْ بَعْدِى أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الدَّجَالَ وَيَكْسِرُ الصَّلِيْب وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَ تَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا مَنْ أَدْرَكَهُ فَلْيَقْرَهُ عَلَيْهِ السَّلَام - (المعجم الاوسط جلد۵ صفحه ۴۶۶ حدیث ۲۸۹۵ مصنف ابو القاسم سلمان بن احمد الطبرانی مكتبه المعارف والنشر والتوزيع الرياض) یعنی ابو ہریرہ سے مروی ہے انہوں نے کہا رسول خدا میں نے فرمایا۔بے شک میرے اور عیسی بن مریم کے درمیان کوئی نبی اور رسول نہیں سنو ا یقینا وہ میری امت میں میرے بعد میرا خلیفہ ہے۔سنو! بے شک وہ دجال کو قتل کرے گا اور صلیب کو توڑے گا اور جزیہ موقوف کر دے گا اور لڑائی اپنے اوزار رکھ دے گی۔سنو ا جو تم میں سے اسے پائے اسے السلام علیکم کے۔احباب کرام ! یہ حدیث میں اس بات کے ثبوت میں پیش کر رہا ہوں کہ امت محمدیہ میں موعود عیسی بن مریم کو آنحضرت مالی نے نبی اور رسول کہا ہے اور اس کے متعلق یہ بھی بتایا ہے کہ وہ آپ کے بعد آپ کا خلیفہ اور جانشین ہو گا۔اور قرآن مجید کی آیت استخلاف سے جو سورہ نور میں نازل ہوئی ہے یہ امر روز روشن کی طرح ظاہر ہے کہ آنحضرت میں کے بعد آپ کے تمام خلفاء آپ کی امت میں سے ہوں گے اور یہ سب خلفاء اسلام سے پہلے گذرے ہوئے خلفاء کے مثیل ہونگے۔یہ آیت کسی پہلے نبی کے آنحضرت اللہ کے خلیفہ ہونے کو امر محال قرار دیتی