نزولِ مسیح — Page 28
PA ہے جو خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیبی موت سے بچا کر ان کے متعلق اختیار کی۔مودودی تفسیر مولوی ابوالاعلیٰ صاحب مودودی يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ کی تفسیر میں لکھتے ہیں:۔اصل میں مُتَوَفِّیک کا استعمال ہوا۔توفی کے اصل معنی لینے اور وصول کرنے کے ہیں۔روح قبض کرنا اس لفظ کا مجازی استعمال ہے نہ کہ اصل لغوی معنی۔یہاں یہ لفظ انگریزی لفظ To recall کے معنوں میں مستعمل ہوا ہے یعنی کسی عہدہ دار کو اس کے منصب سے واپس بلا لینا۔" ( تقسیم القرآن جلد ا صفحه ۲۵۷ مطبوعہ مرکشائل پریس لاہور طبع اول ۱۹۵۱ء) اس موقعہ پر مولوی ابو الاعلیٰ صاحب سے میرا مطالبہ یہ ہے کہ وہ توفی کا استعمال لغت عربی میں منصب سے واپس بلا لینے کے معنوں میں ہی رکھا ایک مطالبہ دیں اور اس کی ایک مثال ہی پیش کر دیں۔مگر وہ ایسا بھی نہیں کر سکیں گے بلکہ وہ کہہ دیں گے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح کوئی شخص جب خدا تعالی نے منصب سے واپس بلایا ہی نہیں تو میں اس کی مثال کیسے پیش کر سکتا ہوں۔ایسا مطالبہ تو ایک بے معنی بات ہے" یہ لفظ تو صرف حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے ہی جب سے لغت عربی وجود میں آئی ہے۔ڈیوٹی سے واپس بلا لینے کے معنوں میں استعمال ہوا ہے مگر کیا اگر وہ اس جگہ بھی یہی جواب دیں تو ان کا یہ جواب معقول کہلا سکتا ہے؟ میں اس امر کا فیصلہ صرف ادبی ذوق رکھنے والوں پر ہی چھوڑتا ہوں کہ کیا یہ امرنئی لغت ایجاد کرنا نہیں؟ احباب کرام! مودودی صاحب کا اتنا بیان تو قابل تسلیم ہے کہ توفی کے اصل معنی لینے اور وصول کرنے کے ہیں۔مگر منصب سے ہٹانے کے معنے ہر گز درست نہیں۔