نزولِ مسیح

by Other Authors

Page 23 of 40

نزولِ مسیح — Page 23

۲۳ " بعض لوگ جن کو مسیح کی طبعی موت کا حکم لگانے پر اصرار ہے سوال کرتے ہیں کہ توفی کا لفظ قبض روح و جسم پر استعمال ہونے کی کوئی اور نظیر بھی ہے؟ لیکن جب کہ قبض روح و جسم کا واقعہ تمام بنی نوع انسان کی تاریخ میں پیش ہی ایک مرتبہ آیا ہو تو اس معنی پر اس لفظ کے استعمال کی نظیر پوچھنا محض ایک بے معنی بات ہے۔" احباب کرام! سن لیا ہے آپ نے یہ فاضل فرماتے ہیں چونکہ توفی کا لفظ کبھی قبض الروح مع الجسم کے معنوں میں ایک دفعہ کے سوا استعمال ہی نہیں ہوا یعنی صرف حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے ان معنوں میں استعمال ہوا ہے۔تو اس کی نظیر کہاں سے پیش کی جائے اس کی نظیر طلب کرنا تو ان کے نزدیک بے معنی بات ہے۔مگر نظیر کے بغیر توفی کے معنی قبض الروح مع الجسم لینا جب کہ یہ لفظ ۲۳ مرتبہ قرآن مجید میں حضرت مسیح علیہ السلام سے متعلقہ دو آیتوں کے علاوہ اور ساڑھے تین سو مرتبہ احادیث نبویہ میں صرف قبض روح کے معنوں میں ہی استعمال ہوا ہے اور جب سے لغت عربی رائج ہے کبھی ایک دفعہ بھی خدا کے فاعل اور ذی روح کے مفعول ہونے کی صورت میں قبض الروح مع الجسم کے معنوں میں استعمال نہیں ہوا تو محض ایک بے معنی بات وہ مطالبہ نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا ہے بلکہ محض ایک بے معنی بات حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے اس کا قبض الروح مع الجسم کے معنوں میں استعمال ہوگا۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا یہ مطالبہ تو ان لوگوں کا بجز ظاہر کرنے کے لئے ہے جو اس لفظ کا کو حضرت معینی السلام کے لئے قبض الروح مع الجسم کے معنوں میں لیتے ہیں حالانکہ ان معنوں میں یہ لفظ کبھی عربی زبان میں استعمال ہی نہیں ہوا۔اس جگہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ حیات مسیح کے قائلین کی ایک دلیل علیہ السلام کے لئے قرآن مجید میں