نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 77 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 77

’’اس کے حضور خاصہ اورنگ زیبی دربار لگا ہے‘‘۔صفحہ۲۰’’مذکورہ بالا چند باتیں قرآنی خدا کے بارے میں ہیںجن کو پڑھ کر قرآنی خدا کا اندازہ لگ سکتاہے کہ وہ کیا بلا ہے اور کس دماغ نے اس کو گھڑا ہے‘‘۔صفحہ ۲۱’’خدا کی اور کند ذہنی دیکھئے قرآن میں آدم کی بیوی کانام بھول گیا‘‘۔صفحہ ۲۲ ’’خدا بھی فصلی بٹیروں کی طرح ایک خاص موقع پر ادنیٰ گھر میں ہوتا ہے‘‘۔صفحہ ۳۳’’گپ ہانک دی ہے‘‘۔صفحہ۳۹ ’’قرآنی بابا آدم کوئی نئی بلا نہیں ہے‘‘۔صفحہ۲۱’’آدم کی بیوی کیونکر پیدا ہو گئی۔خدا کے ہاں سے نطفہ نازل ہوا یا کسی فرشتے نے آدم کو حمل ٹھہرایا۔کیا پھرآدم کا بچہ دان گم ہو گیا۔اب آدم کو مذکر کہیں یا مؤنث‘‘۔صفحہ۲۲۔فقرہ دواز دہم: ہمارے مکرم معظم دوست سید تفضل حسین ڈپٹی کلکٹر جب آخر کے اوراق چھپ رہے تھے۔قادیان میں تشریف لائے اور اس رسالہ نورالدین کو پڑھا اور فرمایا کہ سوال نمبر ۲۸ کا جواب ادھورا رہ گیا۔میں نے عرض کیا کہ ہرایک پہلو پر گفتگو کرنا اور اس میں توسیع اس مختصر رسالہ کی شان نہیں۔اکملت لکم اور اتممت کی صداء کے لئے انسان کامل چاہیے مگر ان کی خاطر ایک طرف اور دیباچہ کا آخری صفحہ خالی نظر آیا۔ایک طرف اس واسطے یہ چند سطور گذارش ہیں۔’’سوال ہے کہ اسپین۔افریقہ اورہند مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا۔اگر اسلام کے لئے ملائکہ کا نزول ہوتاہے تو کیوں اس وقت جب یہ بلاد ہاتھ سے نکلے فرشتے نازل نہ ہوئے‘‘؟ میں کہتا ہوں۔اسلام سچ۔قرآن کریم سچ ہے۔پس جو کچھ ہوا قرآن کی تصدیق ہوئی۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:  (یونس :۱۵) ترجمہ۔پھر کیا ہم نے تمہیں اس زمین میں جانشین ان پہلی قوموں کے بعد، انجام یہ ہو گا کہ ہم دیکھیں گے تم کس طرح کے عمل کرتے ہو اور عملوں کے متعلق تو بڑی بحث ہے کہ وہ کیا کیاعمل ہیں جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتاہے اور ملک بخشتا ہے اور