نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 57
بندوبست کر دے تب پردیش کو جائے کیونکہ بھوکھ کی شدت سے حیا دار عورت بھی دوسرے مرد کی خواہش کرے گی‘‘۔۷۴۔’’رات دن عورتوںکو شوہر وغیرہ کے وسیلہ سے بے اختیار کرنا مناسب ہے جو عورت بشیون میں لگی اس کو اختیار میں رکھنا چاہیے‘‘۔۹۔۲’’لڑکپن میں باپ اور جوانی میں شوہر اور بڑھاپے میں بیٹا عورتوںکی حفاظت کرے کیونکہ عورتیںخود مختار ہونے کے لائق نہیں ہیں‘‘۔۹۔۳۔’’کنیادان کے وقت کنیا کونہ دیوے تو باپ اس کا پاپی ہوتاہے اور حیض سے فراغت ہوئی پر شوہر اس سے جماع نہ کرے تو وہ پاپی ہوتا ہے اور بحالت وفات شوہر کے بیٹا اپنی ماںکی حفاظت نہ کرے تو وہ پاپی ہوتاہے‘‘۔۹۔۴’’عورت کی حفاظت کرنے سے اپنے خاندان و اولاد اتمادہرم وغیرہ کی حفاظت ہوتی ہے‘‘۔۹۔۷’’ حکم کر کے اچھے آدمی سے عورت گھر میں محفوظ کی گئی اس پر بھی محفوظ نہیںہوتی‘‘۔۹۔۱۲’’عورتیں صورت وعمر کو نہیں دیکھتی ہیں خوبصورت ہو یا بدصورت ہو لیکن مرد ہو۔اسی کو بھوگ کرتی ہیں‘‘۔۹۔۱۴’’گھر میں پیدائش کے واسطے بڑی قسمت والی پوجا کے لائق گھر میں تیج استری اور لکشمی ہیں۔ان دونوں میں خصوصیت کچھ نہیں ہے دونوں برابر ہیں‘‘۔۹۔۲۶۔’’عورت ظرف کی صورت ہے اورتخم مرد کی صورت ہے۔ظرف اور تخم کی آمیزش سے بہت جسم داروں کی پیدائش ہے‘‘۔۹۔۳۳’’تخمریزی کے وقت جیسا تخم کھیت میں بویا جاتاہے ویسا ہی مع اپنے صفات کے پیدا ہوتاہے‘‘۔۳۶منتر۔’’جس طرح گئو گھوڑا اونٹ لونڈی بھینس بکری بھیڑ انہوں میں بچہ پیداکرنے والی کامالک بچہ کو نہیں پاتا اسی طرح دوسرے کی عورت میں تخم ڈالنے والا اولاد کو نہیں پاتا۔دوسرے کے کھیت میںتخم ڈالنے والا اس تخم کے ثمر کو کبھی نہیں پاتا‘‘۔منتر۴۸۔۴۹’’اسی طرح دوسرے کے کھیت میں بیج بونے والا کھیت والے کا مطلب کرتاہے۔آپ پھل کو نہیں پاتا‘‘۔۵۱ ’’اس عورت میں جو پیدا ہو وہ ہمارا اور تمہارا دونوں کا ہووے ایسے خیال کو دل میں نہ رکھ کہ جو پیدا کیا وہ لڑکا ظرف والی کا ہوتاہے تخم سے ظرف افضل ہے‘‘۔منتر۵۲’’اس عورت میں جو پیدا ہو وہ ہمارا اور تمہارا دونوں کا ہووے ایسا دل میں رکھ کر جو پیدا کیا ف۔عورت کھیت ہے۔