نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 55 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 55

خوش رکھو۔ایشورکے حکموں پر چلو۔بدذات دشمنوں کو شکست دینے کے لئے جُدھ کا پورا پورا بندوبست کرو تم نے پہلے میدانوں میں دشمنوں کی فوج کو جیتا(لوٹا کھسوٹا)ہے تم نے حواس کو مغلوب اور روئے زمین کو فتح کیا ہے۔تم روئیں تن ہشتا دبدن اور فولاد بازو ہو۔اپنے زور بازو سے دشمنوں کو تہ تیغ کرو تاکہ تمہارے زور بازو کے لطف سے ہماری مدام فتح رہے اور کبھی شکست نہ ہو۔(اتھر وید کانڈ ۶۔انو۱۰واگ۹۷منتر۳) یہ ہیں نرم دلی کے احکام ،جھوٹ سے نفرت کرنے والوں کے جن کے دل جانوروں کے ذبح کو مہاں پاپ یقین کرتے ہیں۔ہمارے شہر کے ایک ممتاز وکیل صاحب کہا کرتے ہیں کہ جس طرح اسپین سے مسلمان نکالے گئے اس طرح انڈیاسے ان کو نکالنا ہے۔اب ان کے اساتذہ خاموش برّے کے اتباع جن کے یہاں کوئی گال پر طمانچہ مارے تو دوسری گال سامنے کرنے کا حکم ہے ان کی مقدس کتب کے احکام کا بیان نامناسب نہ ہو گا اگر ذکر کر دیں۔(پیدائش باب ۳،۶/ ۶،۷ و باب۷،۱۲/ ۳و۴۸/ ۲۲و۳۴/ ۲۵ و اعداد ۳۱/ ۷و۸و۱۵و ۳۳/۵۵و۳۵/۶۔۱۵۔استثناء۳/۴و۲/۳۴و۲۰/۱۰،۱۳و۷/۲۔۶اعداد۲۱و۶و۳۱ویشوع۵/۴ ۱و ۶/ ۲۱،۲۴و۷/ ۱۵،۲۵و۸/ ۲۴،۲۸و۱۰/ ۲۴و۴/ ۲۱و۵/ ۲۴،۳۰و۹/ ۴۹و۸/ ۱۶۔سموئل۱۲/۳۱۔اتاریخ ۲۰/۳۔سلاطین۱۰/ ۱۱و۱۵/۱۶ و ۲۳/۱۶۔متی۲۴/ ۳۰ و ۸/ ۳۲ و ۱۶/۲۷ و ۷/۶) دھو کے سے ایک بادشاہ کے سر میں میخ گاڑدی۔آروں کلہاڑوں و ادنی سے چیرا اور اینٹوں کے پزادے میں جلایا۔شہر و دھ کو پھونک دیا۔بتوں کو توڑا باغوں کو آگ لگا دی۔استثناء ۱۲/۲،۴ ان کے مقابلہ میں اسلامی احکام کو ملاحظ کرو۔(البقرۃ :۱۹۱)  (الحج :۴۰)   (التوبۃ:۱۳) لڑو