نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 334 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 334

(۷)۔(ابراہیم:۳۶)اس شہر کو امن والا بنا۔اور قرآن کریم میں ان دعاؤں کے قبول ہونے کا ذکر آیات ذیل میں ہے جو سات ہیں۔اوّل۔(المائدۃ :۹۸) اللہ نے کعبہ کو عزت والا اور حرمت والا گھر بنایا۔دوم۔(البقرہ:۱۳۱) اور بے ریب برگزیدہ کیا ہم نے اسے اس دنیا میں اور بے ریب آخرت میں سنوار والوں سے ہے۔سوم۔(البقرۃ:۱۲۶) ستھرا رکھو اس میرے گھر کو طواف کرنے والوں۔اعتکاف کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے۔اور فرمایا وَھُدًی للنَّاسِ ہدایت کا مقام ہے لوگوں کے لئے۔چہارم۔(قریش :۵) کھانا دیا ان کو بھوک کے بعد۔پنجم۔(البقرۃ :۱۲۶) بیت اللہ کو لوگوں کے لئے جھنڈ در جھنڈ آنے کی جگہ بنایا۔ششم۔(الجمعۃ :۳) اللہ وہ ہے جس نے بھیجا مکہ والوں میں رسول انہی میں سے پڑھتا ہے ان پر اللہ کی آیتیں۔پاک کرتا ہے انہیں اور سکھاتا ہے ان کو کتاب اور حکمت۔ہفتم۔(آل عمران:۹۸) اور جو داخل ہوا مکہ میں ہوا امن پانے والا۔سات دعائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام وبرکاتہ نے مانگیں اور ساتوں قبول ہوئیں۔اسی طرح